لیویزآفیسر عبدالحفیظ زہری کا قتل قابل مذمت ہے، نواب ثناء اللہ زہری
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے لیویز آفیسر عبدالحفیظ زہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحفیظ زہری کو لاپتہ کرنا اور ان کا بے دردی کے ساتھ قتل ناقابل فراموش عمل ہے ۔
(جاری ہے)
بے گناہ شہریوں کے قتل کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا ہے ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔
لواحقین سے ہمدردی ہے اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ عبدالحفیظ زہری کی مغفرت اور لواحقین کی صبر جمیل کے لئے دعا گو ہوں ۔ سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے گزشتہ روز مرحوم لیویزافیسر عبدالحفیظ زہری کے بھائی منشی عنایت اللہ زہری کو ٹیلی فون کر کے اس افسوس ناک واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عبدالحفیظ زہری
پڑھیں:
بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگلے بجٹ میں کوئٹہ شہر کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیح ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کےلیے وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ قومی پرچم سمی دین بلوچ نے نہیں بلکہ اس کی ساتھی نے جلایا تھا. پہلے مجھ تک غلط اطلاع پہنچی تھیں جس پر بیان دیا، دل آزاری پر معذرت چاہتا ہوں۔