اپوزیشن الائنس کی قیادت کا ہماری طرف سےکوئی مطالبہ نہیں، حافظ حمد اللہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما جے یو (ف) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں کی سیاست کا فیصلہ پارٹی ہی کرے گی، پی ٹی آئی دیکھے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وجہ سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے یا ان کو، ہم اسی پوزیشن پر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن الائنس کی قیادت کا ہماری طرف سے کوئی مطالبہ نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ کل صدر کے خطاب کےدوران پی ٹی آئی نے ہم سےرابطہ نہیں کیا، جب پی ٹی آئی رابطہ کرے گی پھر کوئی فیصلہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان کی آج مصروفیت تھی، ابھی اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سےرابطہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کل جے یو آئی کی حکمت عملی کیا ہوگی ابھی فیصلہ نہیں ہوا ،دیکھتے ہیں اسد قیصر کب مولانا سے رابطہ کرتے ہیں، 13 سالہ تلخی کو نظر انداز کرکے ہم پی ٹی آئی سے رابطے میں تھے،پ ی ٹی آئی سے ایسے بیانات آرہے ہیں جس کا ہمیں افسوس ہے، پی ٹی آئی الائنس چاہتی ہے لیکن منفی بیانات سے ہمیں کنفوژ بھی کر رہی ہے۔
راہنما جے یو (ف) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں کی سیاست کا فیصلہ پارٹی ہی کرے گی، پی ٹی آئی دیکھے کہ علی امین گنڈا پور کی وجہ سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے یا ان کو، ہم اسی پوزیشن پر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، حکومتی بنچوں پر بیٹھنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا، آخر میں ایک سوال کے جواب میں حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن الائنس کی قیادت کا ہماری طرف سے کوئی مطالبہ نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ حمد اللہ کہنا تھا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔