پاک-امریکا تجارتی ڈیل، بھارتی سیاستدان نریندر مودی کی پالیسیوں پر پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور مختصر جنگ کے بعد جہاں پورے خطّے میں پاکستان کی اہمیت کے بارے میں دوررس نتائج مرتب ہوئے ہیں وہیں حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔
پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے بعد بھارتی سیاستدان نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی سیاستدان مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کا ’ایلو ایلو‘ چل رہا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں اب کی بار ٹرمپ سرکار۔
بھارتی سیاستدان نے مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ’ماگا، میگا، ماگا‘ کر رہے ہیں اور امریکا آپ کے ساتھ دھوکا کر رہا ہے۔ ٹرمپ ’آئی لوو پاکستان‘ کہہ رہا ہے۔
MAGA MEGA MIGA …….
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 31, 2025
ایک ایکس صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انڈین پارلیمنٹ میں پاکستان کی ’لو اسٹوری‘ چل رہی۔
پاکستان اور امریکہ کا ایلو ایلو چل رہا ہے
ٹرمپ پاکستان کو آئی لو پاکستان کہہ رہا ہے
انڈین پارلیمنٹ میں پاکستان کی لو سٹوری چل رہی ???? pic.twitter.com/XzRZRzW7vz
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) July 31, 2025
سعدیہ خالد نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ کی چیخیں دنیا کو بتا رہی کہ میدان جنگ کے بعد پاکستان سفارتی محاذ پہ بھی بھارت کو بری طرح شکست دے چکا ہے۔
پاکستان اور امریکہ کا ایلو ایلو چل رہا اور آپ کہہ رہے اب کی بار ٹرمپ سرکار
بھارتی پارلیمنٹ کی چیخیں دنیا کو بتا رہی کہ میدان جنگ کے بعد پاکستان سفارتی محاذ پہ بھی بھارت کو بری طرح شکست دے چکا ہے???????? pic.twitter.com/apJoaveLWo
— Sadia Khalid (@SadiasOfficial) July 31, 2025
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت اس آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔ کون جانے، شاید ایک دن وہ بھارت کو بھی تیل بیچنا شروع کر دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا پاکستان بمقابلہ پاکستان میں تیل ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا پاکستان بمقابلہ پاکستان میں تیل ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی سیاستدان پاکستان کی کے بعد رہا ہے
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔