پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت اس آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔ کون جانے، شاید ایک دن وہ بھارت کو بھی تیل بیچنا شروع کر دیں۔

سوشل میڈیا صارفین پاکستان میں تیل کے ذخائر تلاش کرنے پر مختلف تبصرے کرتے ںظر آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے میمز کا سہارا لیا تو چند صارفین پوچھتے نظر آئے کہ آخر یہ ذخائر کدھر ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو تیل کے ذخائر ملیں یا نہ ملیں لیکن پاکستانیوں کو ٹرولنگ کے لیے مواد مل گیا ہے۔

یاررررر ٹرمپ کو تیل کے ذخائر ملے یا نہ ملے لیکن پاکستانیوں کو ٹرولنگ کے لئے مواد مل گیا ???? pic.

twitter.com/JBVZBYtIKc

— Faisal Khan (@KaliwalYam) July 30, 2025

ریاض الحق نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ٹرمپ سے پتہ چلا کے ہمارے پاس تیل کے بے تحاشہ ذخائر ہیں۔ اب حکومت بھی بتا دے کہ کہاں ہیں۔ خیبرپختونخواہ یا بلوچستان؟

پاکستانی عوام کو ٹرمپ سے پتہ چلا کے ہمارے پاس تیل کے بے تحاشہ ذخائر ہیں۔ اب حکومت بھی بتا دے کہ کہاں ہیں۔ خیبرپختونخواہ یا بلوچستان؟ pic.twitter.com/dkBgfx20Wm

— Riaz ul Haq (@Riazhaq) July 31, 2025

صحافی غریدہ فاروقی نے طنزاً لکھا کہ اب سمجھ آیا کہ یکم اگست سے پٹرول کیوں سستا ہونے جا رہا ہے ہمارا تو اپنا تیل نکل آیا ہے اور یہ ٹرمپ نے بتایا ہے۔

اب سمجھ آیا کہ یکُم اگست سے پٹرول کیوں سستا ہونے جا رہا ۔۔۔ ھمارا تو اپنا تیل نکل آیا ???????????? ٹرمپ نے بتایا ۔۔۔

— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) July 30, 2025

ایک ایکس صارف نے کہا کہ ٹرمپ کو وہ تیل بیچ دیا جو پاکستان اپنے لیے دنیا سے خریدتا ہے۔

نا خریدو ویچی جاؤ نے ٹرمپ کو وہ تیل بیچ دیا جو پاکستان اپنے لیے دنیا سے خریدتا ہے۔

pic.twitter.com/nAMyUKEFju

— Enkidu Reborn (@enkidureborn) July 30, 2025

ثانیہ نامی صارف نے کہا کہ تیل پاکستان سے نکلا ہے اور بتا ڈونلڈ ٹرمپ رہا ہے حکومت کو اس بارے میں پتا ہی نہیں ہے۔

تیل پاکستان سے نکلا ہے بتا ٹرمپ رہا ہے۔ حکومت کو پتا نہیں۔ یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ۔۔۔ ????????

— Sania (@Sania_098) July 31, 2025

شیخ عثمان نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ پاکستانیوں سے زیادہ امریکیوں کو کیسے پتہ ہے کہ پاکستان کے پاس اتنے تیل کے ذخائر ہیں اور اتنا بڑا یہ دعوی بھی کر رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ پاکستانیوں سے زیادہ امریکیوں کو کیسے پتہ ہے کہ پاکستان کے پاس اتنا تیل کے ذخائر ہیں اور اتنا بڑا یہ دعوی بھی کر رہے ہیں pic.twitter.com/q9CZHPdHBC

— شیخ عثمان غنی (@usmanpfc8882) July 31, 2025

عمر ملک نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ تیل ختم ہونے کے بعد بائیک کو لیٹا لیٹا کر 2 کلومیٹر تک لے جانے والوں کے پاس تیل کے ذخائر نکل آئیں میں اس بات کو نہیں مانتا۔

تیل ختم ہونے کے بعد بائیک کو لیٹا لیٹا کر 2 کلومیٹر تک لے جانے والوں کے پاس تیل کے ذخائر۔۔۔۔

میں نہیں مانتا

— Omar Malik (@Mr_OmarMalik) July 31, 2025

سعد ملک نے کہا کہ اگر تیل کے ذخائر نکل بھی آئے تو پاکستانیوں کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ عوام کو کون سا کوئی فائدہ ہونا ہے۔ ان پر ہمارا حق نہیں ہے۔

اگر تیل کے ذخائر نکل بھی آئے تو پاکستانیوں کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔

عوام کو کون سا کوئی فائدہ ہونا ہے۔۔ان پر ہمارا حق نہیں ہے???? https://t.co/kFIyvpi6y4

— Saad Malik (@Saadii_Pti) July 31, 2025

احتشام کیانی نےسوال کیا کہ یہ پاکستان میں اچانک سے تیل کے اتنے ذخائر کہاں سے نکل آئے کہ ہم دوسرے ممالک کو سپلائی بھی کر سکیں گے؟

یہ پاکستان میں اچانک سے تیل کے اتنے ذخائر کہاں سے نکل آئے کہ ہم دوسرے ممالک کو سپلائی بھی کر سکیں گے؟

— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) July 31, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان میں تیل تیل کا معاہدہ تیل کے ذخائر ڈونلڈ ٹرمپ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان میں تیل تیل کا معاہدہ تیل کے ذخائر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانیوں کو ہے کہ پاکستان تیل کے ذخائر پاکستان میں پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ پاس تیل کے ذخائر ہیں نے کہا کہ عوام کو رہے ہیں ٹرمپ کو کے پاس سے پتہ سے نکل بھی کر

پڑھیں:

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام

نئی دہلی میں بھارت اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ 

مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی۔ دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر تو اتفاق کیا لیکن بڑے مسائل پر پیش رفت نہ ہوسکی۔

بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے تاہم روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن اس پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے تاکہ تجارتی ڈیل آگے بڑھ سکے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پہلے ہی بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
  • فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر برطانوی وزیراعظم سے متفق نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ کا دورۂ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام
  • ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
  • قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
  • اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ