تعلیم حکومت و ریاست کی ذمہ داری ، جسے وہ پوری نہیں کر رہی ،حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کراچی جیسے ملک کے سب سے بڑے شہر میں ایک سرکاری سکول بھی ایسا نہیں جو معیاری تعلیم دے رہا ہو ، سندھ حکومت کا 631ارب روپے کا تعلیمی بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن اور نا اہلی کی نذر ہو جاتا ہے ، تعلیم حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے جسے وہ پوری نہیں کر رہی ہے ، پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ اور سندھ میں 1کروڑ بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم سے محروم ہیں جو ایک اجتماعی المیہ ہے ، جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام ِ تعلیم لانا چاہتی ہے جس میں یکساں نصاب اور ایک معیار غریب اور امیر کے لیے تعلیمی تفریق نہ ہو اور تعلیم کی تجارت ختم ہو ، ہم تعلیم کے میدان میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے سر گرم عمل ہیں ۔ بہادر یار جنگ سکول صرف ایک عمارت نہیں نظریے کا نام ہے ، اس نظریے اور چراغ سے پورے ملک کو روشن کرنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادر یار جنگ سکول کی تعمیر ِ نو و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، ٹاؤنز و یوسیز کو ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز بھی نہیں دیے جارہے لیکن جماعت اسلامی صرف اختیارات کے حصول کے لیے ہی جدوجہد نہیںبلکہ عملاً عوام کی خدمت کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
غزہ میں انسانی بحران پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، اسرائیلی ماہرین تعلیم
اسرائیلی اخبار کے مطابق 341 اسرائیلی ماہرین تعلیم نے اپنے پیغام میں اسرائیلی حکومت، فوج اور عوام کو مخاطب کیا اورکہا ہماری طرف سے کیے جانے والے اقدامات عالمی پیمانے پر تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے 300 سے زائد ماہرین تعلیم نے غزہ مظالم کے خاتمے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق 341 اسرائیلی ماہرین تعلیم نے اپنے پیغام میں اسرائیلی حکومت، فوج اور عوام کو مخاطب کیا اور کہا ہماری طرف سے کیے جانے والے اقدامات عالمی پیمانے پر تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسرائیلی ماہرین تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم اس پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، غزہ میں انسانی بحران فوری روکا جائے، طبی امداد، خوراک، پانی غزہ کے اندر جانے دی جائے اور نہتے شہریوں پر فائرنگ بند کی جائے۔