Express News:
2025-11-03@10:33:58 GMT

ندا یاسر نے شوہروں کو قابو کرنے کا راز بتا دیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔

شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کی نفسیات کو پڑھ کر ان پر کنٹرول حاصل کر لیتی ہیں۔

ندا یاسر نے نشاندہی کی کہ آپ نے ضرور ایسے جوڑوں کو دیکھا ہوگا جن کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ خاوند مکمل طور پر بیوی کے کنٹرول میں ہے۔

انھوں مزید کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ خاتون اپنے شوہر کی نفسیات کو سمجھ چکی ہوتی ہے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ ہمارے جاننے والوں میں ایک خاتون ہیں جنھوں نے اپنے شوہر کی سوچ اور مزاج کو اس حد تک سمجھ لیا کہ اب اُن کا شوہر اُن کے بے ذائقہ کھانوں کو بھی پسند کرتا ہے۔

میزبان ندا یاسر نے مزید بتایا کہ ہم بھی کئی بار اُن خاتون کے ہاتھوں کا کھانا کھا چکے ہیں جو ہمیں بالکل پسند نہیں آیا مگر ان کے شوہر مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔

ندا یاسر نے مشورہ دیا کہ اگر خواتین چاہیں تو وہ اپنے شوہر کے مزاج اور عادات کو سمجھ کر نہ صرف تعلق کو بہتر بنا سکتی ہیں بلکہ ایک مضبوط ازدواجی رشتہ بھی قائم کر سکتی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ندا یاسر نے اپنے شوہر

پڑھیں:

کراچی میں اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی کیلیے نومولود بچہ فروخت کرنے کا انکشاف

شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلیے نومولود کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا جسے خاتون نے خرید کر پنجاب میں کسی کو پیسوں کے عوض دے دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ میں قائم نجی اسپتال میں شمع نامی حاملہ خاتون ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کیلیے گئی تو وہاں پر ڈاکٹر نے زچگی آپریشن کیلیے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

خاتون نے جب ڈاکٹر سے رقم نہ ہونے کا تذکرہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون بچے کی خواہش مند ہے اور وہ بچے کو نہ صرف پالے گی بلکہ آپریشن کے اخراجات بھی ادا کردے گی۔

خاتون کے آپریشن کے بعد لڑکے کی پیدائش ہوئی جسے ڈاکٹر نے مذکورہ خاتون کے حوالے کیا جس پر والد سارنگ نے مقدمہ درج کروایا۔

والد سارنگ نے مقدمے میں بتایا کہ وہ جامشورو کے علاقے نوری آباد کے جوکھیو گوٹھ کا رہائشی ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اہلیہ چند ماہ قبل حاملہ ہونے کے باوجود ناراض ہوکر والدین کے گھر چلی گئی تھی۔

’پانچ اکتوبر کو اہلیہ اپنی والدہ کے ساتھ معائنے کیلیے کلینک گئی تو ڈاکٹر زہرا نے آپریشن تجویز کرتے ہوئے رقم ادائیگی کا مطالبہ کیا، رقم نہ ہونے پر ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ وہ ایک عورت کو جانتی ہیں جو غریبوں کی مدد کرتی اور غریب بچوں کو پالتی ہے‘۔

سارنگ کے مطابق ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ وہ عورت نہ صرف بچے کو پالے گی بلکہ آپریشن کے تمام اخراجات بھی ادا کردے گی، جس پر میری اہلیہ نے رضامندی ظاہر کی تو خاتون شمع بلوچ نے آکر اخراجات ادا کیے اور بچہ لے کر چلی گئی۔

والد کے مطابق مجھے جب لڑکے کی پیدائش کا علم ہوا تو اسپتال پہنچا جہاں پر یہ ساری صورت حال سامنے آئی اور پھر اہلیہ نے شمع بلوچ  نامی خاتون کا نمبر دیا تاہم متعدد بار فون کرنے کے باوجود کوئی رابطہ نہیں ہوا کیونکہ موبائل نمبر بند ہے۔

شوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھے شبہ ہے کہ شمع نامی خاتون نے میرا بچہ کسی اور کو فروخت کر دیا ہے لہذا قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے حوالے کیا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے بچے کو بازیاب کروا کے والدین کے حوالے کردیا جبکہ اسپتال کو سیل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق شمع بلوچ اسپتال کی ملازمہ ہے اور اُس نے ڈاکٹر زہرا کے ساتھ ملکر یہ کام انجام دیا۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق بچے کو شمع بلوچ اور ڈاکٹر زہرا نے ملکر پنجاب میں فروخت کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر زہرا اور شمع بلوچ کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے گئے ہیں تاہم کامیابی نہ مل سکی، دونوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی زہریلی سپرے پی کر خود کشی  
  • کراچی، اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے بچہ فروخت
  • پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
  • کراچی میں اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی کیلیے نومولود بچہ فروخت کرنے کا انکشاف
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • ٹونی بلیر بیت المقدس کا محافظ؟
  • بگ باس: ساتھی خاتون کی تضحیک کرنے پر سلمان خان کی طرف سے امیدواروں کی سخت سرزنش
  • ای چالان کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے‘ سردار عبدالرحیم
  • کندھکوٹ،ڈینگی و ملیریا پر قابو پانے کیلیے ٹیموں کی تشکیل