سوشل میڈیا پر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی ان کے باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی خبر وائرل ہورہی ہے جس پر اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا ہے۔

حال ہی میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا سے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ یاسر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’امید ہے یہ خبر فیک ہو۔‘‘

یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دی۔ کئی صارفین نے اسے غیر ضروری اور نامناسب عمل قرار دیا۔

ایک صارف نے یاسر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کبھی اچھی بات بھی کر لیا کرو‘‘، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’یہ کس قدر غلیظ بات ہے‘‘۔ کئی مداحوں نے سلمان خان کی حمایت کرتے ہوئے اس قسم کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

یہ افواہ دراصل ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ balance_singhh کی طنزیہ پوسٹ سے شروع ہوئی، جس میں ایک مزاحیہ اور غیر حقیقی خبر شیئر کی گئی تھی اور اس تصویر میں شیرا سلمان خان کو گلے لگائے پوز کر رہے تھے۔ پوسٹ میں واضح طور پر درج تھا کہ یہ محض ایک طنزیہ میم ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں۔

A post common by change singh (@balance_singhh)

تاہم سوشل میڈیا پر یہ طنزیہ میم تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے حقیقت جانے بغیر ہی اس پر تبصرے شروع کردیئے۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

میرے لیے علیزے شاہ زیرو ہے، روبینہ اشرف کا تبصرہ وائرل

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔  

اداکارہ علیزے شاہ ان دنوں انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور سازشوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس تناظر میں سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں روبینہ نے علیزے شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید کی تھی۔

اس وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبینہ اشرف نے عید اسپیشل ٹیلی فلم "چاند رات اور چاندنی" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "علیزے شاہ میرے لیے ہر ڈرامے میں صفر ہیں، نہ وہ میک اپ سے نکلتی ہیں، نہ لپ اسٹک سے، نہ ہی کردار میں ڈھلتی ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ کو ملنے والا کریڈٹ دراصل مصنف اور ہدایت کار کا ہوتا ہے۔

اس بیان پر سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کے مداحوں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صارفین نے روبینہ اشرف پر ذاتی بغض رکھنے اور علیزے شاہ کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

علاوہ ازیں کئی صارفین نے بھی علیزے کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ کو مزید ہراساں نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • اپنے شوہر کو مٹھی میں کیسے رکھیں؟ ندا یاسر نے کچھ خاص طریقے بتادیے
  • کراچی میں کیش وین پر فائرنگ، 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی، ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
  • ندا یاسر نے شوہروں کو قابو کرنے کا راز بتا دیا
  • پنچایت، جرگہ اور غیرت کے نام پر قتل؛ ایک کڑوی حقیقت
  • نادرا نے مختلف اہم عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
  • میرے لیے علیزے شاہ زیرو ہے، روبینہ اشرف کا تبصرہ وائرل
  • ’قلات آپریشن میں مارے گئے دہشتگرد کی شناخت نے لاپتا افراد کے دعوؤں کی حقیقت آشکار کر دی‘
  • میٹرک ٹیکنیکل ایجوکیشن نتائج، بینک گارڈ کی بیٹی کی تیسری پوزیشن
  • پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ گارڈ ز نے اپوزیشن اراکین کو گالیاں کیوں دیں؟