عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
پاکستان کا عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں سفر کوارٹر فائنل تک محدود رہا۔ انگلینڈ نے پاکستان کو 0-2 شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کو سیڈ 4 انگلینڈ کے خلاف ناکامی اٹھانا پڑی۔
پہلے میچ میں پاکستان کے انس علی شاہ کو انگلینڈ کے ڈبلن رابرٹس نے 0-3 سے مات دی۔ دوسرے میچ میں عبداللہ نواز اپنے حریف سے الیکزینڈر براڈ برج 0-3 سے ہار گئے۔اس طرح انگلینڈ نے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
قبل ازیں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل مقابلوں میں ٹاپ سیڈ مصر نے سیڈ 7 چیک، سیڈ 2 امریکا نے سیڈ 9 فرانس اور سیڈ 5 بھارت نے سیڈ 3 جنوبی کوریا کو شکست دی۔
جمعرات کو سیمی فائنل کھیلے جائیں گے، مصر کا انگلینڈاور امریکا کا بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
کراچی:سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی ملازمتوں کا پہلا اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے نوجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزگار کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پورٹل پر اپلائی کریں۔
ترجمان کے مطابق جاب پورٹل پر نہ صرف ملازمتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں بلکہ درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے تاکہ امیدوار باآسانی آن لائن درخواست جمع کروا سکیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا مقصد شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنانا ہے۔