پاکستان میں ’’گوو ڈونگ گروپ‘‘ کی سرمایہ کاری میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس اقدام کے باعث وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ کی ’’چین کے گوو ڈونگ گروپ‘‘ کے وفد سے شنگھائی میں ملاقات ہوئی۔
گوو ڈونگ گروپ کا شمار چین کے مواصلاتی شعبے کی صف اول کی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ گروپ نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔
گروپ ای وی چارجنگ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ گوو ڈونگ گروپ کے وفد کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی ملک میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سرمایہ کاری
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔