سر اٹھا کر مقابلہ کروں گی اور اپنے لیڈر کیساتھ وفا نبھاؤں گی ، زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
پی ٹی آئی ) رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کا انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کیس میں سزا سنائے جانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے خصوصی بیان میں زرتاج گل نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ میرے بابا گل شیر خان وزیر نے آج تک مجھے حرام کا نوالہ نہیں کھلایا، وزیر قبیلے کے ناطے بہادری میرے پختون خون میں رچی بسی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاداری، جرات اور بہادری میں نے اپنے لیڈر عمران خان سے سیکھی۔
زرتاج گل نے کہاکہ ہم نے اس وقت بھی اپنا وطن نہیں چھوڑا جب میرے ماں باپ نے میرے جوان بھائی جاوید عالم وزیر شہید کی بم دھماکے میں جلی ہوئی لاش وصول کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نام پر ڈیرہ غازی خان کے لوگوں نے وفا کی اور کیا خوب وفا نبھائی، مجھے “دھی رانی” کا لقب دیا، جھکنا، بک جانا یا ڈرنا میں نے کبھی نہیں سیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ مجھے دس سال کی سزا پاکستان سے محبت اور عمران خان سے وفاداری کی وجہ سے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے نشانِ عبرت بنانا چاہتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اس ملک میں صرف خاندانِ شریف اور خاندانِ زرداری کی بیٹیاں ہی سیاست کر سکتی ہیں، یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی اور بھول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں سر اٹھا کر مقابلہ کروں گی اور اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ وفا نبھاؤں گی۔
زرتاج گل نے کہا کہ ’ اپنی سیاست، ڈیرہ غازی خان کے لوگوں اور اپنے خاندان کے وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دوں گی۔ ‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ انشاءاللہ، ڈیرہ غازی خان کے وڈیروں اور جاگیرداروں پر میری چادر بھاری ہوگی، یہ ملک میرا ہے، سیاست میری ہے اور یہ میدان بھی میرا ہے، انشاءاللہ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پلیئنگ الیون میں ہوں یا نہ ہوں کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کروں، سلمان مرزا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون میں ہوں یا نہ ہوں کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور پھر میچ وننگ کارکردگی ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ کارکردگی دکھانے والے سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ جب بھی موقع ملے اور کوچز کی طرف سے جو پلان ملے اس کے مطابق کارکردگی دکھائیں۔
سلمان مرزا کا کہنا تھا کہ آج کی پرفارمنس میں اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں جن کی دعاؤں کی بدولت میں اس مقام تک پہنچا ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ کسی بھی جگہ کھیل رہے ہوں، جگہ کا دباؤ نہیں ہوتا، گراؤنڈ میں اترتے ہیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ کیسی بولنگ کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لاہور قلندرز کی طرف سے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے، لہٰذا ہوم کنڈیشن اور ہوم کراؤڈ کا بہت فائدہ ہوا، ہوم کراوڈ سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ہاں کیچ ڈراپ ہو اور پھر چوکا یا چھکا بھی پڑجائے تو اس سے تھوڑا بہت دباؤ آنا لازمی ہے لیکن اس کے باوجود سنبھلنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست دی ہے۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 111رنز کا ہدف دیا، جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کے فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض 4، سلمان مرزا نے 14رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔