ایس یو سی پاکستان کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ حکومت جان لے ملت جعفریہ سے مذہبی آزادی کو چھینا نہیں جا سکتا، زیارات مقدسہ کے راستوں کو کوئی بند نہیں کر سکتا، پابندی مذہبی آزادی پر حملہ ہے اسے کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے، زیارات کے زمینی راستے کو بند کرنے کا اعلان خاص سازش کے تحت کیا گیا، زیارات کے زمینی راستوں کو فی الفور کھولا جائے اور زائرین کو تحفظ فراہم کیا جائے، علامہ ساجد نقوی اعلان کر چکے کہ ہم تفتان کے زمینی راستے کو نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی راستے کو بند کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، ہمیں اپنی جان مال کی قربانی دے کر بھی جانا پڑا تو ہم سید الشہداء کے مزار پر حاضری دیں گے۔ آئین ہر شہری کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔ حکومت جان لے کہ ملت جعفریہ سے مذہبی آزادی کو چھینا نہیں جا سکتا، یہ خود حکومت کیلئے نقصاندہ ہوگا۔ زمینی راستوں کو محفوظ بنانا ریاستی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے، زیارات مقدسہ کے راستوں کو کوئی بند نہیں کر سکتا، پابندی ہماری مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے، سکیورٹی کے نام پر آج زیارات پر پابندی عائد کی جاتی ہے تو کل اگر سعودی عرب کے معاملے میں خدانخواستہ سکیورٹی خدشات پیدا ہوں تو کیا حج، عمرہ اور وہاں مقدس زیارات پر پابندی عائد کر دیں گے۔ زیارات کے زمینی راستے کو بند کرنے کا اعلان خاص سازش کے تحت کیا گیا ہے، جسے مسترد کرتے ہیں۔ فی الفور زیارات کے زمینی راستوں کو کھولا جائے اور زائرین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غریب لوگ ہر سال جمع پونجی اکٹھی کرکے اربعین میں شرکت اور نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کیلئے کربلا اور نجف پہنچتے ہیں، ہر شخص جہاز کے سفری اخراجات برداشت نہیں کر سکتا، لہٰذا تفتان بارڈر کے ذریعے زیارات کے زمینی راستت کو کوئی بھی شخص بند نہیں کر سکتا۔ اس حوالے سے علامہ سید ساجد علی نقوی کئی بار واضح اعلان کر چکے ہیں کہ ہم اس زمینی راستے کو نہیں چھوڑیں گے، قربانیاں پہلے بھی دیں، آئندہ بھی دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو روکنے کا کام بنو اُمیہ اور بنو عباس نہیں کر سکے تو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کس باغ کی مولی ہے؟ علامہ سبطین سبزواری نے یہ بھی واضح کیا کہ کچھ سادہ لوح شیعہ سنی عوام سمجھتے ہیں کہ محسن نقوی شیعہ ہے، ہو سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو، لیکن وہ شیعیت کا نمائندہ نہیں۔ وہ کس کا نمائندہ ہے سب جانتے ہیں۔ اور واقفان حال کو یہ بھی پتہ ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے ذریعے اسے صحافت سے سیاست میں کیوں لایا گیا، سینیٹر اور پھر وفاقی وزیر داخلہ کس نے بنوایا اور وہ کس کی سہولت کاری کر رہا ہے، لہٰذا سادہ لوح عوام دھوکہ نہ کھائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے زمینی راستے کو زیارات کے زمینی زمینی راستوں کو نہیں کر سکتا

پڑھیں:

دادو میں پی ایس او جدید ماڈل ولیج کا افتتاح

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے سندھ کے ضلع دادو میں پی ایس او ماڈل ولیج شیر محمد ببر کے افتتاح کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کا ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ کمپنی کی کارپوریٹ اقدار کے تحت پی ایس او سی ایس آر ٹرسٹ اپنے اقدامات کے ذریعے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے اور پسماندہ علاقواں میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔پی ایس او سی ایس آر ٹرسٹ نے سیلاب سے متاثرہ 101 خاندانوں کے لیے محفوظ مکانات تعمیر کیے ہیں، تاکہ وہ اپنی زندگیوں کا ازسرنو باقاعدہ آغاز کر سکیں۔ گاؤں میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے آبی ذخائر کے ساتھ واٹر فلٹریشن سسٹم بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ آبادی کو آلودہ پانی اور اس کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔ماڈل ولیج کی افتتاحی تقریب میں پی ایس او کے اعلیٰ عہدیداران اور شراکت دار این جی او ہینڈز (HANDS) کے نمائندگان نے شرکت کی، جس سے مشترکہ کوششوں کے ذریعے مثبت تبدیلی کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
  • دادو میں پی ایس او جدید ماڈل ولیج کا افتتاح
  • کراچی میں کیمرے چالان کر سکتے ہیں، دندناتے مجرموں کو کیوں نہیں پکڑ سکتے؟ شہریوں کے سوالات
  • ٹی ایل پی ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے دستبرداری کا اعلان
  • سپریم کورٹ: عدالت کا مقصد ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، اسٹون کرشنگ پلانٹس کیس کی سماعت
  • امریکا کو کرپٹو کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں: ٹرمپ
  • مولانا فضل الرحمان ائمہ کرام کے لیے پنجاب حکومت کے وظیفہ میں رکاوٹ نہ بنیں، علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی
  • یومِ اقبال: 9 نومبر کوکوئی اضافی تعطیل نہیں ہوگی
  • امریكی انخلاء كیبعد ہی ملک كو ہتھیاروں سے پاک کیا جا سکتا ہے، عراقی وزیراعظم
  • اس وقت آزاد کشمیر میں حکومت بنانا بڑا چیلنج، تحریک عدم اعتماد اسی ہفتے آ جائےگی، راجا فیصل ممتاز راٹھور