عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کی کوارٹر فائنل میں رسائی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
پاکستان نے پولینڈ کوشکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میں سیڈ 6 پاکستان نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔
عبداللہ نواز نے اپنے حریف جون سامبورسکی کو ایک گیم کی قربانی دے کر 1-3 سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے سخت جدوجہد کے بعد مدمقابل کھلاڑ مچنائیوکز کو 2-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔
قبل ازیں گروپ ایف کے لیگ میچز میں پاکستان نے برازیل اور کویت کو ہرایا تھا۔
تاہم تیسرے میچ میں فرانس سے 2-1 سے شکست کے باجود پاکستان گروپ چیمپئن کی حیثیت سے راونڈ آف 16 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست دے دی
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے دی۔انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 200 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا، کامران اکمل نے شاندار سنچری سکور کی اور 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد حفیظ نے 23 رنز سکور کیے۔پاکستان کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا پائی اور 49 رنز سے شکست کھا گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے والٹن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، ولیم پرکنز 30 اور ڈیوائن براوو بھی 30 رنز بناسکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو ہرایا تھا۔آج کی فتح کے بعد پاکستان چیمپئنز نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم
کرلی ہے۔