2025-08-01@09:27:58 GMT
تلاش کی گنتی: 925
«کیلئے این او سی»:
اویس کیانی: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے مزدوروں کو بڑی خوشخبری مل گئی،ای اوبی آئی پنشن کے علاوہ مزدوروں کے لیے میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق اور فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے ای او بی آئی میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیاہے،اس کے علاوہ مزدوروں کے لیے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بھی اضافہ کیا گیاہے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک کاکہناہے کہ چوہدری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں،ان کی خواہش...
سی اے اے کے مطابق زائرین کو فضائی سفر کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔ سی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور عراق کے زائرین کے لیے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چارٹر پروازوں کے لیے فضائی کمپنیوں سے درخواست طلب کر لی۔ سی اے اے کے مطابق زائرین کو فضائی سفر کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔ سی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں۔

پی ایم ڈی سی کی ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نیا رجسٹرار کون ہو گا، تفصیلات سب نیوز پر
پی ایم ڈی سی کی ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نیا رجسٹرار کون ہو گا، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ڈاکٹر شائستہ فیصل سے ایکٹنگ رجسٹرار پی ایم ڈی سی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں ایچ آر میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن پر صدر پی ایم اینڈ ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج کے دستخط ہیں، ڈاکٹر شائستہ فیصل ایس پی ایس ۔ 11 پر بطور ڈائریکٹر (میڈیکل) خدمات انجام دے رہی تھیں۔ دوسری طرف پولی کلینک اسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالولی کی خدمات 3 سال کے لئے...
اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ظہیر عباس نقوی، رکن شوریٰ عالی علامہ عبدالخالق اسدی، صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی اور سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں اور عوام سے اپیل ہے کہ اپنے آئینی اور مذہبی حق کیلئے میدان میں نکلنے کیلئے تیاری کریں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے اربعین زائرین کے زمینی راستے سے سفر کے حوالے سے حکومتی پابندی کیخلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ریمدان بارڈر کیجانب مارچ کے اعلان پر کہا ہے کہ قوم تیاری کرے،...
اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے15سال پرانے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تشکیل نو اور وفاقی اکائیوں میں فنڈز کی تقسیم کیلیے آبادی 24.15 کروڑ تک منجمد کرنے کی سفارش کردی۔ اپنی سفارشات میں انھوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر زور دیا کہ قومی مالیاتی کمشین ایوارڈ جس کی آئینی مدت 5سال تھی، تاحال فعال اور نئے فارمولے پر مرکز اور صوبوں میں عدم اتفاق کے باعث صدر مملکت اس ایوارڈ کو ہرسال توسیع دے رہے ہیں،وفاقی حکومت پر شدید دبائو کے پیش نظر اس کی تشکیل نو ضروری ہے۔ انہوں نے پانی اور موسمیاتی خطرات سمیت دیگر اشاریئے بھی منجمد کرنے کی سفارش کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ سفارش ایسے وقت...
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک زمینی راستوں کو بند کرنا اور زائرین پر پابندی لگانا کسی صورت قبول نہیں، یہ عمل حکومتی انتظامی نااہلی اور عالمی اربعین کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ حالیہ ایران، عراق اور پاکستان کے سہ ملکی اربعین اجلاس میں پاکستانی حکام کی جانب سے کیے گئے وعدے کہاں گئے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر چہلم کے موقع پر زائرین کے بائی روڈ سفر کی بندش کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے...
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سرکاری فنڈز کے شفاف استعمال اور کارکردگی کی بنیاد پر اسپورٹس فیڈریشنز کی مالی معاونت کیلئے "اسپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025" نافذ کردیے۔ ریگولیشنز کے تحت فنڈز کے حصول کیلئے سالانہ کارکردگی رپورٹ، ایکشن پلان اور بجٹ تخمینہ کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ فنڈز صرف منظور شدہ کھلاڑیوں اور آفیشلز پر خرچ کیے جا سکیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ محمد یاسر پیرزادہ کی منظوری سے جاری ہونے والے ان ریگولیشنز کے مطابق پی ایس بی کسی بھی وقت مالیاتی معائنہ یا آڈٹ کا مجاز ہوگا جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے بھی گرانٹس اِن ایڈ کا آڈٹ کروایا جا سکے گا۔ اداروں کو اپنے تمام بینک اکاؤنٹس دو مجاز دستخط کنندگان کے ذریعے چلانے...
---فائل فوٹو ٹک ٹاک اور این ڈی ایم اے کے اشتراک سے پاکستان میں سیلاب سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا گیا۔مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون سیزن کے دوران سیلاب سے متعلق مصدقہ معلومات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا سرچ گائیڈ فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور عوام کو بروقت، مستند اطلاعات فراہم کرنا ہے۔ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیچر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جیسے قابلِ اعتماد اداروں سے صارفین کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ٹک ٹاک پر جب صارفین سیلاب یا بارش سے...

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام نوجوانوں کیلئے سیاحتی مقام فورٹ منرو پر تفریحی و تربیتی ٹوور کا اہتمام
سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ نے نوجوانوں سے فلسفہِ الہیٰ پر اور سابقہ ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان مولانا سید فرخ شمسی نے ظہور امام زمانہ عج اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی، اختتام پر دستہ امامیہ کا اہتمام کرکے نوحہ خوانی و ماتمداری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کی جانب سے طلباء کے لیے سالانہ سفیران نور تفریحی و تربیتی ٹور برائے فورٹ منرو کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملتان سے امامیہ جوانوں نے شرکت کی۔ رکن ذیلی نظارت ڈی جی خان ڈویژن سید انعام زیدی نے ذمہ داری کے موضوع پر گفتگو کی، نماز ظہرین کے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ آغا اسد نقوی نے نماز کے احکام کے موضوع...
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کی جامعات کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام کا سبب اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام کرتے ہوئے سمر انٹرن شپ 2025ء متعارف کرا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2025ء کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے ملک بھر کی جامعات کے طلبہ سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان نے اپنے...

زائرین کیلئے چہلم امام حسین پر زمینی رستوں پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلا ن
زائرین کیلئے چہلم امام حسین پر زمینی رستوں پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلا ن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین امام حسین پر زمینی راستوں کی بندش کے غیر قانونی حکومتی فیصلے کے خلاف دیگر مرکزی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک مسلکی پاکستان نہیں، ریاست کو اپنے شہریوں کو سہولت دینا چاہیے، ہماری حکومتیں اہل تشیع کے بنیادی حقوق کیلے معاونت نہیں کرتیں، پاکستان کے زائرین کو روکنے کیلئے کسی سٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی گئی، حکومت کے فیصلے کے مطابق زائرین نے ٹکٹ، ہوٹلز...
سعید احمد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں برطانیہ کے3 ایئرپورٹس سے پروازوں کے آغاز سے قبل اہم انتظامات شروع کر دیئے۔ لندن مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کیلئے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے،لندن مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس مسافروں کے کھانوں کیلئے کیٹرنگ سروس کےٹینڈر جاری کر دیا۔ جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ ہفتہ وار 7500 مسافروں کیلئے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا،مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کوکھانافراہم کرناہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کیلئےٹینڈر...
اسلام آباد (آئی این پی)قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہر ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے ماہ اگست سے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ریاض، سعودی عرب سے پاکستان کے دو اہم شہروں کیلئے اگست سے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔پی آئی اے حکام کے مطابق ریاض سے سیالکوٹ کیلئے فلائٹ آپریشن 5 اگست سے شروع ہوگا جبکہ ریاض سے ملتان کی پروازوں کا آغاز 8 اگست سے کیا جائیگا۔حکام کا کہنا ہے کہ نئی پروازوں کیلئے بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط و جرات مند رہنما ء،ہر فورم پر فلسطینیوں ،امت مسلمہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، عطاء تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرتمند رہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف ترکیہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ امت مسلمہ کی آواز کو ہر عالمی فورم پر موثر انداز میں بلند کیا، ان کے دور قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کی آواز ہر فورم میں اٹھانے پر رجب طیب ایردوان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ پیر کے روز ادارہ فروغ قومی زبان میں معروف محقق، سینئر صحافی اور ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین جنگ پر امن معاہدے کے لیے محض 10 سے 12 دن کی نئی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے اس مدت میں پیش رفت نہ کی تو امریکا سخت ترین اقتصادی اقدامات اٹھائے گا، جن میں ثانوی ٹیرف کے تحت 100 فیصد تک محصولات کا نفاذ بھی شامل ہوگا۔ یہ اعلان ٹرمپ نے اسکاٹ لینڈ کے ٹرن بیری گالف ریزورٹ میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں پہلے 50 دن دینا چاہتا تھا، لیکن کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آئی، اب مزید انتظار کا جواز نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین تنازع کو طول...

ترک صدر رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأت مند رہنما ہیں ، انہوں نے ہر فورم پر فلسطینیوں اور امت مسلمہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأتمند رہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف ترکیہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ امت مسلمہ کی آواز کو ہر عالمی فورم پر موثر انداز میں بلند کیا، ان کے دور قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کی آواز ہر فورم میں اٹھانے پر رجب طیب ایردوان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ پیر کے روز ادارہ فروغ قومی زبان میں معروف محقق، سینئر صحافی اور ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن( ٹی...
— فائل فوٹو وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی مدتِ ملازمت منگل، 29 جولائی 2025 کو مکمل ہو رہی ہے جس کے ساتھ ان کی متنازع ایک سالہ توسیع بھی اختتام کو پہنچے گی۔ ڈاکٹر مختار احمد اس سے قبل ایچ ای سی کے چیئرمین کے طور پر دو مکمل مدتیں پوری کر چکے تھے جس کے بعد گزشتہ سال انہیں ایک سال کی غیر معمولی توسیع دی گئی۔ایچ ای سی آرڈیننس کی شق 8(3) کے مطابق، وزیراعظم پاکستان ایچ ای سی کے کنٹرولنگ اتھارٹی ہیں اس لیے ان کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ موجودہ کمیشن ممبران میں سے کسی ایک کو زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے لیے عبوری چیئرمین مقرر...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) ایئر عربیہ ابوظہبی نے دو بڑے شہروں کے لیے مزید پروازوں کے ساتھ پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشن میں اضافہ کردیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ایئرعربیہ ابوظہبی نے دو اہم شہروں فیصل آباد اور ملتان میں پروازوں کی تعدد میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو بڑھایا دیا ہے، یہ اضافہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطے کو مزید مضبوط کرتا ہے، جس سے ایئرلائن کے اپنے بڑھتے ہوئے کسٹمر بیس کو سستی، قابل بھروسہ اور آسان سفری آپشنز فراہم کرنے کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرعربیہ کے فلائٹ اپریشن میں توسیع کے نتیجے میں ملتان کے لیے پروازیں ہفتے میں 2 سے...
انکوائری کمیٹی ٹیم ،انتخاب، نظم و ضبط، لاجسٹک مسائل و کھلاڑیوں کے غائب ہونے کی تحقیقات کرے گی ڈائریکٹر پی ایس بی لاہور کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی 15 یوم میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی پابند پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ورلڈ یونیورسٹی گیمز کیلئے جرمنی جانے والے پاکستانی دستے میں بے ضابطگیوں پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈائریکٹر پی ایس بی لاہور کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی 15 یوم میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔ ڈی جی پی ایس بی کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی ایس یو ورلڈ گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں جن میں ٹیم آفیشلز کے انتخاب،...
پیپلزپارٹی کا این اے 129لاہور کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے ہمارا ایسا کوئی معاہدے نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں آج میں ان سے مشاورت کروں گا، مشاورت کے بعد جلد پیپلزپارٹی کے امیداروں سے درخواسیتیں لینے کی تاریخ دوں گا۔نیر بخاری کا...
یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھی امارات کے سرکاری عہدیداروں کے لیے ویزا پابندی ختم کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اربعین کے لیے زمینی راستے سے زیارات پر ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وفاقی وزیر داخلہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے زیارات پر ایران اور عراق جا سکیں گے، زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا اور پابندی کا فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ پہلے جرگے میں قتل کا حکم دیا اور پھر خود ہی لڑکی کا جنازہ پڑھایا، راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا ڈراپ...
زائرین کےلیے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت نے رواں سال زائرین کےلیے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کردی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ رواں سال زائرین کو سڑک کے ذریعے عراق و ایران جانے کی اجازت نہیں ہوگی، زیارت اربعین کےلیے عراق اور ایران کے فضائی سفر کی اجازت ہوگی۔محسن نقوی نے کہا کہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیاگیا، فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا، وزیراعظم نے زائرین کےلیے پروازو کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ منسٹری آف فارن افیئرز، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی ایجنیسیز کیساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال زائرین اربعین کیلئے زمین راستوں سے ایران اور عراق نہیں جا سکیں گے۔ یہ مشکل فیصلہ عوام کی حفاظت اور قومی سلامتی کیلئے کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے مزید لکھا کہ البتہ زائرین بائی ایئر سفر کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر زمینی راستے سے اربعین کیلئے ایران اور عراق جانیوالے زائرین پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ منسٹری آف فارن افیئرز، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی ایجنیسیز کیساتھ...
لاہور (ویب ڈیسک) فیسل ڈیجی مال اور ریوو نے پاکستان بھر کے صارفین کیلئے ایک شاندار پیشکش متعارف کروا دی، جس کے تحت ریوو کی جدید الیکٹرک بائیکس 0 فیصد مارک اپ پر آسان اقساط میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس آفر کا دورانیہ محدود ہے اور یہ صرف 31 جولائی 2025 تک دستیاب ہوگی۔ صارفین اب بغیر کسی سود کے ابتدائی تین ماہ تک قسطوں کی ادائیگی کے ساتھ اپنی پسندیدہ ریوو ای بائیک حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ مجموعی ادائیگی کا دورانیہ 48 ماہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ منتخب ماڈلز مثلاً C32 Young کے ساتھ کمپنی کی جانب سے مفت ہیلمٹ بھی دیا جائے گا، جو حفاظتی اقدام کے طور پر ایک اضافی فائدہ ہے۔ اس آفر...
5 اگست کیلئے طلب کئے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ملاکنڈ ڈویژن کے 7 ایم پی ایز کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کی جانب سے وارننگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ 5 اگست کیلئے طلب کئے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ملاکنڈ ڈویژن کے 7 ایم پی ایز کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کی جانب سے وارننگ دی گئی۔ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والوں میں شکیل خان، علی شاہ، شرافت علی، فخر جہان، ڈاکٹر امجد، سلطان روم اور سہیل سلطان شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مستقبل میں ایسی کوتاہی برتنے والے اراکین...
آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں کام کرنے والوں کو اپنے کام میں ماہر ہونا چاہیئے، دوسروں کیلئے مثال قائم کرنا چاہیئے اور اچھے باہمی تعلقات استوار کرنا چاہیئے تاکہ سب مل کر ملک کو آگے لے جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ملک میں تعلیمی نظام نوآبادیاتی نظریات کے طویل مدتی اثر کے تحت تیار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ ملک کے لئے ہندوستانی فلسفے پر مبنی متبادل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ آر ایس ایس کے ذریعہ منعقدہ "قومی چنتن بیتک" کے دوسرے دن مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ اس کے...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس میں امریکہ سمیت کئی ممالک کی سینیئر عسکری قیادت شریک ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس کی میزبانی کی جس میں امریکہ، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سینیئر عسکری قیادت نے شرکت کی۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دفاعی وفود کا باضابطہ خیرمقدم کیا اور خطے میں امن، استحکام اور تعمیری شراکت داری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا سرحدوں سے ماورا خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے دور میں عسکری تعاون کی اہمیت زیادہ ہوجاتی ہے، سرحدوں سے ماورا خطرات اور...
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری شراکت داری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان نے آج اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کی میزبانی کی۔ کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سینئر عسکری قیادت نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے دفاعی وفود کا باضابطہ خیر مقدم کیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ اپنے خطاب میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن، استحکام...
کراچی: سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے بلدیہ اور مرزا آدم خان روڈ پر دو الگ الگ مقابلوں میں لیاری گینگ وار کے اہم کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق، کارروائی بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور کے علاقے میں کی گئی، جہاں پولیس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران دو ملزمان وزیر اور اظہر زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، جبکہ ان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعیم بھی زخمی ہوا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موٹر...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارتی شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا سے گفتگو میں کیا جنہوں نے ان سے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں 2022ء کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی...
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے مستونگ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپوتوں نے 3 بھارتی حمایت یافتہ دشمنوں کو جہنم واصل کر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ شہداء نے امن کی شمع اپنے لہو سے روشن کی۔ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جس کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں منعقد ہوا وزارت تجارت کی طرف سے مسابقت اور سٹیل سیکٹر میں برآمدات پر مبنی گروتھ کے حوالے سے رپورٹ پر غور کیا گیا اور اس کی توثیق کی گئی۔ اس کا مقصد پیداواری لاگت کو کم کرنا اور برآمدات کے لیے مسابقت کی قوت کو بڑھانا تھا۔ کمیٹی نے وزارت تجارت کی ایک سمری کی منظوری دی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک اپیل دائر کی جائے گی اور لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے میسرز غنی گلاس لمیٹڈ کو گیس اور آر ایل این جی ٹیرف کی رعایات کو چیلنج کیا جائے...
اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے بے دفاع عوام کو امداد فراہم کرنے، غزہ کی پٹی کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے اور وہاں جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی برادری اور اسلامی و عرب ممالک کیجانب سے فوری و موثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کی تباہ کن صورتحال کے بارے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج شام قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی...
کراچی: خواجہ اجمیر نگری پولیس نے تاوان کے لیے اغوا 3 سالہ بچی کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 23 جولائی 2025 کو اغواء کی جانے والی 3 سالہ بچی ریحانہ کو بازیاب کروا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بازیاب کرائی گئی بچی شاہنواز بھٹو کالونی کی رہائشی ہے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل میں ہے، بھائی کی ضمانت کیلئے رقم کی ضرورت تھی اس لیے بچی کو اغوا کیا۔ گرفتار ملزم بازیاب کرائی جانے والی بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم نے اعتراف کیا کہ...
دلشاد راؤ: ییلو لائن پر چلنے والی ایس اے آر ٹی ٹرین کےٹیسٹ رن کیلئےاسیمبلنگ کا آغاز کر دیا۔ چائینیز کمپنی نورینکو کے انجینئرنگ ونگ نے ریل کی اسیمبلنگ شروع کردی،جدید ترین پٹڑی لیس ایس آرٹی ریل گزشتہ ہفتے لاہور پہنچی تھی،ایس آرٹی ریل کو اورنج لائن کے اسٹیبلنگ یارڈ میں پارک کیاگیا،ریپڈ ریل کی اسیمبلنگ جلد مکمل کرکے آزمائشی طور پر کینال روڑ پر چلایا جائیگا،ییلو لائن روٹ پر چلنے والی ٹرین کا 24 کلومیٹر کا ٹریک تعمیر ہوگا،ریپڈ ٹرانزٹ ریل بغیر ڈرائیور کےچلنے والی جدید ترین خودکار ٹرانسپورٹ ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری لاہور میں ڈرائیور کی آپشن کو ہی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا،ریل نظام میں آٹومیٹڈ کنٹرول، سیفٹی سینسرز...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جی سی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں کیمپس بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آفBRUNEL،یونیورسٹی آف GLOUCESTERSHIRE، یونیورسٹی آف LEICESTER اور دیگر یونیورسٹیوں نے پنجاب میں برانچ کیمپس کھولنے کی پیش کش کی ہے۔ پنجاب کے سرکاری کالجز میں بھی کالج مینجمنٹ کونسل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے ’’کے...
لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی ملاقات میں ویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا سپورٹس کے فروغ کے لئے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف دی نیول سٹاف‘ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ، پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن ونگ (PDW) نے مقامی طور پر ڈیزائن کی ہے اور کراچی شپ یارڈ میں زیرتعمیر ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے میری ٹائم مشنز میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم...
اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو ایک درجہ بہتر کرتے ہوئے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دی جو معیشت کی بہتری کا اعتراف ہے۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ملکی معیشت کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے اور یہ پیش رفت تین سال بعد دیکھنے میں آئی ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مالیاتی شعبے میں بہتری اور پالیسیوں کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو آخری مرتبہ جولائی 2022 میں بی مائنس کی درجہ بندی دی گئی تھ، تاہم اُس وقت آؤٹ لک منفی تھا۔ اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کو...

معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا
معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستانی معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ اداروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بحال ہورہا ہے ایک اور عالمی ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا ہے، جو معیشت کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ اس سے قبل فیچ ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا تھا۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی فارن ریزروز میں...

یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا جمعرات کو انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ترجمان یو ای ٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رینکنگ کمیٹی ممبران کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یو ای ٹی کی حالیہ عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ کو سراہتے ہوئے بہترین محقق،انتہائی حوالہ شدہ محقق اور عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ حاصل کرنیوالے شعبہ جات کے...
وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے ای بائیکس اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ای بائیک اسکیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔ الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک...
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں چیئرمین بابر فائونڈیشن سردار بابر عباسی اور سردار لال خان عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق
ڈھاکہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت کی اور وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور...
مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغازاگست میں ہوگا،محکمہ ٹرانسپورٹ نےمنصوبے پر ورکنگ مکمل کر لی، سکیم میں خواتین کیلئےتیس ای ٹیکسیوں کا کوٹہ مختص ہوگا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہےکہ درخواستوں کی آن لائن وصولی کیلئےپی آئی ٹی بی کے تعاون سے پورٹل کی تیاری کی جارہی ہے،ای ٹیکسیزکونسی کمپنیاں فراہم کریں گی، شارٹ لسٹنگ کرلی گئی، بلاسودآسان اقساط پرای ٹیکسیزکی فراہمی کیلئے9کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں بلال اکبرخان نےکہادوہفتوں میں سکیم کا باقائدہ آغاز کردیں گے،ای ٹیکسی سکیم پرعملدرآمد کیلئے بزنس اورفنانشل ماڈل بھی تیار کرلیا گیا،پائلٹ پراجیکٹ کےتحت11سوای ٹیکسیزفلیٹ آنرز، انفرادی سطح اور رائیڈ کمپنیوں کودی جائیں گی۔ نالے میں بہہ جانیوالی گاڑی کا بونٹ اور...
اسرائیل کیساتھ جنگ کیلئے تیار، پر امن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رہے گا، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں زیادہ پُرامید نہیں، انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کو پرامن مقاصد کے لیے جاری رکھے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو انٹرویو میں صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم کسی بھی نئے اسرائیلی فوجی اقدام کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور ہماری مسلح افواج ایک...

اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار; ڈیجیٹل پارکنگ اور کیش لیس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
سٹی 42: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس ، سکیورٹی اور کار پارکنگ کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا ،ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،رش والے علاقوں میں پارکنگ فیس زیادہ ہوگی ۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پارکنگ میٹرز اور کیو آر کوڈز کا استعمال متعارف کروایا جائے گا،پارکنگ کی ادائیگی اب کیش لیس ہوگی جس میں موبائل ایپ اور QR کوڈز کا استعمال ہو گا ۔سی...
نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 61 سالہ شخص ایم آر آئی مشین کی شدید مقناطیسی کشش کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ ویسٹ بری کے ناساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق کیتھ کیلسٹر نامی شخص کی اہلیہ ایڈرین کیلسٹر گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروا رہی تھیں، جب انہوں نے اسکین کے بعد اپنے شوہر سے مشین سے اٹھنے میں مدد مانگی۔ کیتھ جیسے ہی ایم آر آئی روم میں داخل ہوئے، ان کے گلے میں موجود بھاری میٹل چین ایم آر آئی مشین کے مقناطیسی میدان میں کھنچتی چلی گئی اور وہ مشین سے جا ٹکرائے۔ عینی شاہدین کے مطابق روم...
ایم کیو ایم رہنما فضل ہادی کے قتل پر شدید ردعمل، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے پارٹی کے خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات فضل ہادی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔زاہد ملک نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فضل ہادی کے قاتلوں کو گرفتار کرائیں اور اس المناک واقعے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل ہادی ایک محب وطن، عوامی خدمت گزار اور اچھے انسان تھے جنہیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔زاہد ملک کا کہنا تھا...
ڈی ایچ اے راولپنڈی میں گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش دوبارہ شروع کردی گئی۔سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوسرے روز 3 ٹیمیں بناکرمختلف مقامات پرتلاش کی جائے گی،پہلی ٹیم جائے وقوعہ سے پا نی کے بہا ئوکے ساتھ سواں پل جی ٹی روڈ تک سرچ کررہی ہے ،دوسری ٹیم سواں پل سے پانی کے بہا ئوکے مخالف سمت آپ سٹریم سرچ آپریشن کررہی ہے۔تیسری ٹیم سواں پل سیڈان سٹریم گورکھپورکی جانب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے،نالے کے تمام اطراف آپریشن کے دوران ممکنہ شواہد یا لاپتہ افراد تک رسائی کی کوششیں کی جارہی ہے،امدادی ٹیموں نے گزشتہ شب اندھیرے کے باعث باپ اور بیٹی کی تلاش کا...
اسلام آباد؍ لاہور (رانا فرحان اسلم+ خبر نگار+ خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوشیں تیز کر دی ہیں۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے مختلف رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ مولانا فضل نے سربراہ اسلامی تحریک علامہ ساجد نقوی، جمعیت اہلحدیث کے سربراہ حافظ عبد الکریم، مولانا اویس نورانی اور دیگر سے ٹیلیفونک رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر لیا ہے۔ بعد ازاں ساجد نقوی نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کیساتھ رابطوں میں ایم ایم...
اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی چاہے ہمارے میزائل حملوں کی درستگی کے بارے میں بات نہ کریں لیکن جنگبندی کے صیہونی مطالبے نے دنیا کے سامنے سب کچھ واضح کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" نے کہا کہ ہم کسی بھی اسرائیلی فوجی جارحیت کا مقابلہ اور تل ابیب پر دوبارہ حملے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج صبح الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہم پر حملہ کیا جس کے جواب میں ہم نے طاقت کے ساتھ اس کے قلب پر حملہ کیا۔ اب وہ دنیا سے اپنے نقصان کو چھپا رہا...
بھارت کا پے در پے حادثات کے بعد مِگ 21طیاروں کو ہمیشہ کیلئے غیرفعال کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)انڈین ایئر فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری مِگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیرفعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط مگ-21 کی تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔62 سال کی مدت میں مِگ-21 نے کئی اہم جنگوں میں حصہ لیا۔ 876 مِگ 21 طیاروں میں سے تقریبا 490 مِگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوئے۔انڈین ایئر فورس کے اخبارات میں دیئے گئے...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا پتا چلانے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ (ایس ایس پی) مہزور علی نے اداکارہ کی موت کی نوعیت جاننے کے لیے ایس پی کلفٹن عمران علی جاکھرانی کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی ٹیم میں ایس ڈی پی او ڈیفنس اورنگزیب خٹک،...
لاہور(نیوز ڈیسک)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے کمرشل حقوق اور اثاثوں کی ویلیویشن کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ اکائونٹنسی فرمز سے درخواستیں طلب کرلیں۔ اس عمل کا مقصد تجارتی و مالی پہلوؤں کی درست اور پیشہ ورانہ جانچ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں مالی و تجارتی معاملات میں شفافیت، بہتری لانے کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے جاسکیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار میں تمام شرائط، طریقہ کار اور تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل پروپوزل 28 جولائی تک جمع کروائیں۔ یاد رہے کہ ویلیویشن کے بعد موجودہ فرنچائزز کی فیس میں اضافے کا فیصلہ بھی ہوگا۔ Post Views: 6
تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی پابندیاں ایران پر دوبارہ عائد کی گئیں تو یہ ایرانی جوہری معاملے میں یورپ کے کردار کے خاتمے کے مترادف ہوگا۔ واضح رہے کہ 2015 کے جوائنٹ کمپریہینسو پلان آف ایکشن (JCPOA) میں شامل ایک شق کے تحت، اگر ایران معاہدے کی خلاف ورزی کرے تو اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کی جا سکتی ہیں۔ یہ وہی معاہدہ ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں اپنے پہلے دور صدارت میں ختم کر دیا تھا۔ الجزیرہ کے مطابق عراقچی نے ہفتے کے روز کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ ممکنہ جوہری مذاکرات کی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے۔...
کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ریجنل ہیڈآفس کراچی نے خصوصی مہم کے دوران قومی شناخت کے لیےایدھی سینٹرزکے 106یتیم افراد کی رجسٹریشن کر دی۔ ترجمان نادرا کے مطابق ریجنل ہیڈآفس کراچی نےایدھی فاؤنڈیشن میں یتیم اور لاوارث افراد کی رجسٹریشن مہم کا انعقاد کیا، ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے مہم 8 سے 11 جولائی تک کامیابی سے جاری رہی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں واقع مختلف ایدھی سینٹرز میں مجموعی طور پر 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا، رجسٹریشن کا اندارج کروانے والوں میں 46 نابالغ (31لڑکیاں اور 29لڑکے)شامل ہیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق رجسٹریشن میں شمولیت قانونی شناخت کے بعد سماجی اور اقتصادی حقوق تک رسائی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نادرا کراچی نے اپنی...
پی اے اے کی جانب سے پائلٹس کو لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کی ہدایت کر دی گئی۔ نوٹم میں ایئرلائنز کو طیاروں میں اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، طیاروں کو فضا اور زمین پر روکا جاسکتا ہے، اس لیے طیاروں میں اضافی ایندھن لازمی رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی موجودگی طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے خطرہ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ پی اے اے کی جانب سے پائلٹس کو لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کی ہدایت کر دی گئی۔ نوٹم میں ایئرلائنز کو طیاروں میں اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی...
ویب ڈیسک: پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے امکانات روشن ہو گئے۔پاکستان سے برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے تین روزہ سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا،ڈی ایف ٹی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئی ہے۔سول ایوی ایشن حکام کاکہناہےکہ برطانوی ٹیم پاکستانی ایوی ایشن سیکیورٹی سے مطمئن ہوگئی ہے اور پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی میں دورہ معاون ثابت ہوگا۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے تین رکنی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کا ایک جامع جائزہ مکمل کیا جس میں پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی پروٹوکولز کو’’اطمینان بخش‘‘ قرار دیا گیا اور بین الاقوامی معیار کے ساتھ منسلک...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کردیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس او پیز کا مقصد احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مقدمے کا اندرآج ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا ہے کہ مقدمات درج کرنے سے قبل متعلقہ بنیادی جرم کا حوالہ دینا ضروری ہوگا۔

پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد، زرداری صدر رہیں گے، فیلڈ مارشل کے کوئی سیاسی عزائم نہیں، وزیراعظم
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں گردش کرنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔جمعہ کے روز دی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صدر آصف علی زرداری، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وہ...
موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے لیکن بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نظر کیا اور متنازعہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال، تعلقات...
پولیس کے پہنچنے پر کئی افسران غیر حاضر تھے اس واقعے میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں مزید 5 افسران اور مالک مفرور ہے، جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں ہونے والے عمارت کے حادثے کی تحقیقات کیلئے پولیس سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پہنچ گئی اور مختتلف عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا اور مختلف افسران کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ لیاری عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں ضلع جنوبی کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او پولیس کے ہمراہ...

سڑکوں کی بحالی کیلئے مشینیں تیار رکھیں، این ڈی این اے نے درجنوں جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بتا دیا
نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کی "توقع" ظاہر کی ہے۔ این ڈی ایم اے کو خدشہ ہے کہ گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، حویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہےْ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین اپر کوہستان (RD 200-240) میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ دیامر و استور روڈ (340-380) کے علاقے ممکنہ لینڈ سلائیڈ نگ کی زد میں ہوں...
ویب ڈیسک :پاکستانیوں کے ویزا مسائل حل ہونے کا امکان، وزیر داخلہ محسن نقوی کی دورہ متحدہ عرب امارات میں نائب وزیراعظم یواے ای شیخ سیف بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر محسن نقوی کی یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نائب وزیراعظم یواے ای شیخ سیف بن زاید النہیان نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پاکستانیوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال کیاگیا اور اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ حفیظ سنٹر لاہور میں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے اور ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ کی قیادت میں6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت تین لاکھ...
اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کے حوالے سے سالار نظام کو ختم کرکے اس کی جگہ زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے زائرین کے حوالے سے 2021 میں یہ پالیسی متعارف کرائی تھی جس پر اب تیزی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج اور عمرہ کی طرح اب زیارات مقدسہ کے لیے بھی وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی، 2021 میں بھی زیارات گروپ آرگنائزرز سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور اب تک 585 کمپنیز نے اپنی...
سٹی 42 : حکومت نے زیارات مقدسہ کیلئے سالار نظام ختم کرنے اور زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن اب لازمی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت سالار نظام ختم کر کے زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا دوسرا روز؛کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری وزارت مذہبی امور میں حج و عمرہ کی طرز پر اب زیارات کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے،...
حکومت نے زیارات مقدسہ کیلئے سالار نظام ختم کرنے اور زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن اب لازمی ہوگی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت سالار نظام ختم کر کے زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور میں حج و عمرہ کی طرز پر اب زیارات کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ۔ اب تک 585 کمپنیوں نے مطلوبہ دستاویزات مکمل کرلی ہیں اور نئی کمپنیوں کو 10 اگست 2025...

وزیراعظم نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن (PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے پر اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بحری جہازوں کی تعداد میں اضافے اور پاکستان میں کارگو کی آمدو رفت کیلئے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کیلئے شیخہ عاصمہ کی غیر معمولی ہمت اور عزم کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے ایڈونچر اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی آگاہی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی تعریف کی۔ خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور...
اسلام آباد (صغیر چودھری) صنعتی تنازعات کے حل کیلئے ملک کے 7 شہروں میں قائم این آئی آر سی کورٹس کو ویڈیو لنک سے منسلک کر دیا گیا۔ چیئرمین این آئی آر سی جسٹس( ر) شوکت عزیز صدیقی کی ہدایت پر تمام عدالتوں میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ وڈیو لنک کی سہولت کے باعث ججز کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں بننے والے لاکھوں روپے بچا لئے گئے۔ ٹی اے ڈی اے کی مد میں بچنے والی لاکھوں روپے کی رقم کو سٹاف کے جوڈیشل الاؤنس میں شامل کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی کی تمام کورٹس میں زیر...

وزیراعظم کی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو بین الاقوامی معیار کی کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکیورٹی آڈٹ کے لیے اہم دورہ کیا ہے، ٹیم نے برطانیہ جانے والی پرواز کے مسافروں کی سیکیورٹی سکریننگ کے عمل کی مکمل جانچ پڑتال کی اور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈان نیوز کے مطابق برطانوی ٹیم نے مسافروں کی چیک ان کے عمل اور بورڈنگ کے اجرا کے نظام کو بھی چیک کیا، برطانوی ٹیم نے مسافروں کی امیگریشن اور ویزے کی جانچ کے نظام کا بھی آڈٹ کیا۔پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے افسران نے برطانوی ٹیم کو بریفنگ بھی دی، برطانوی ٹیم پی اے اے کے ساتھ ملکر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکورٹی آڈٹ...
مظفرآباد(اوصاف نیوز)”پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے،” لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ایچ آئی (ایم)، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس میں کھچا کھچ بھرے آڈیٹوریم سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس سیشن میں UAJK، اس سے ملحقہ کالجوں اور ویمن یونیورسٹی باغ اور راولاکوٹ اور کوٹلی کی طالبات نے شرکت کی۔اکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بنیان المرصوس کی جرات اور کامیابی کو فخر سے یاد کیا۔ یقین دلاتے ہیں کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کا اسی بہادری اور عزم کے ساتھ دفاع کیا جائے گا۔انہوں نے حاضرین کو یاد دلایا...
راولپنڈی(اوصاف نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا ہے جب کہ ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کوبھارت نے بطورپالیسی پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور ڈکلئیرڈ ایٹمی طاقت ہے جس کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے اور کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا، یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ غیر ملکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر...
ویب ڈیسک:ترک وزیر دفاع کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال، دفاعی تعاون پر پیش رفت اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیراحمدبابر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور جدید تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا۔ترک وزیر دفاع نے اس موقع پرپاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں 4.7 شدت کا زلزلہ آئی ایس پی آر کے مطابق...
یواے ای (اوصاف نیوز)متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ‘ایمریٹس’ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ امارات نے یہ اعلان منگل کے روز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جانے اور وہاں سے واپس آنے والی پروازوں کا یہ سلسلہ 17 جولائی 2025 تک معطل رہے گا۔ اس تعطلی کی وجہ کچھ آپریشنل مسائل بتائے گئے ہیں۔ امارات ایئر لائن کا یہ اعلان کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ نیز صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ کمپنی کی ویب سائٹ سے اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہیں۔ پچھلے ماہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بارہ روزہ جنگ کی وجہ سے مختلف ایئر لائنز نے ایران اور اسرائیل کے...
ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امریکی حکام سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی درخواست نہیں کی گئی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "ہماری طرف سے امریکا کو کوئی ملاقات یا بات چیت کی درخواست نہیں کی گئی۔" یہ ردعمل اس وقت آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران، اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد امریکا سے بات چیت کا خواہشمند ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا تھا کہ "ہم نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور وہ ملنے کے لیے تیار...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ایف بی آر کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کے منظورکردہ اصلاحاتی منصوبے پر عملدرآمد کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے یہ بات آ ج (منگل) اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ توانائی ڈویژن نے کمیٹی کو بجلی کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی کمپنی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میںاس کے ادارہ جاتی پس منظر ،تذویراتی طریقہ کار، بڑی کامیابیوں، اہم سرگرمیوں میں ہونے والی پیشرفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاکستان کا توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے۔ حکومت وژن 2031کے تحت کوئلے اور فرنس آئل سے پن بجلی، شمسی توانائی اورسی این جی کی طرف منتقلی سمیت قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کیلئے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ اُدھر عالمی بینک نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کیلئے چودہ کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر کی منظوری دی ہے۔ کوئلے، گیس اور تھرمل پاور پلانٹ کی اپ گریڈیشن سمیت کئی دیگر منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔ ایس آئی ایف سی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) انسان دوستی کی عظیم مثال مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔عبدالستار ایدھی 28ء فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کی، ایدھی صاحب نے اپنی خدمات کا آغاز 1951ء میں ایک ڈسپنسری کے ذریعے کیا پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا اور اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔عبدالستار ایدھی نے بلا تفریق اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کی اور اپنی پوری زندگی اس کام کیلئے وقف کردی، وہ ایک ایسا ادارہ چھوڑ گئے جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ بینک کے درمیان پاکستان میں خواتین کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے وی فنانس کوڈ پروگرام کے لئے معاہدہ طے پا گیا، اے ڈی پی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان وی فنانس کوڈ پر عمل درآمد کے منعقدہ تقریب میں 20 پاکستانی بینکوں نے دستخط کئے، معاہدے کے تحت بینکس پاکستان میں خواتین کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔پیر کو مقامی ہوٹل میںاسٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن آنٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں افراط زر 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے...

ایم کیو ایم پاکستان کا نمائش چورنگی پر عزاداران حسینؑ کیلئے سبیلِ امام حسینؑ اور طبی امدادی کیمپ کا انعقاد
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میدانِ کربلا میں خانوادہ رسولؐ نے نہ صرف حق کے لیے قربانی دی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ کٹھن ترین حالات میں بھی نماز کو ترک نہیں کیا جا سکتا، یوم عاشور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر نیت خالص اور موقف برحق ہو تو اقلیت میں ہونے کے باوجود ظالم کے سامنے سر جھکانے کے بجائے حق کا علم بلند کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق و دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ یوم عاشور کے موقع پر کراچی کے مرکزی جلوس عزا میں شرکت کی، جہاں انہوں نے علمائے کرام...
بارشیں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی۔وزیرِ اعظم نے دریائے سندھ اور دیگر دریاوں سے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو فوری حفاظتی انتظامات و اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون مزید مربوط بنانے اور صوبائی حکومتوں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزے مسترد ہو رہے ہیں،متحدہ عرب امارات کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی ہے،یواے ای کے وزیر داخلہ سے ملکر حل نکالیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کے شہری 19سال سے کویت نہیں جا پا رہے تھے،ہم نے کویت اور عمان جا کر پاکستانیوں کے ویزے کھلوائے،ہم نے پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ کیلئے بہت کام کیا ہے، اگلے 2سال میں گرین پاسپورٹ کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی، پاکستانیوں کو اپنے گرین پاسپورٹ پر فخر ہے اورمزید ہوگا۔ لاڑکانہ: ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں تالاب میں ڈوب کر...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے ای)میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور پیپر کس نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اور کیسے لیک ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک معاملے پر ڈائریکٹر ایچ آر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اے ڈی سیکیورٹی آسامی کا پیپر سوشل میڈیا پر شان علی جاکھرانی نامی امیدوار نے کیا تاہم پیپر لیک کیسے ہوا، موبائل فون یا پھر پین میں لگے...