پاکستان میں صحت کی صنعت کے فروغ کیلئے 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پاکستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہیلتھ ایونٹ 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کراچی میں کامیابی سے جاری ہے۔ ایونٹ کے دوران غیر ملکی شرکاء کا پاکستان کے شعبۂ صحت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار ۔ روسی مندوب نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان کے تاجروں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور کاروبار کو وسعت دینے کا بہترین موقع ہے۔ ایونٹ میں شرکت کا مقصد ایسے شراکت دار تلاش کرنا ہے جن کے ساتھ مشترکہ تعاون کو فروغ دے سکیں۔ ہم یہاں ماسکو کی 14 کمپنیوں کو پاکستان میں متعارف کرانے اور کاروباری شراکت دار تلاش کرنے کیلئے موجود ہیں۔ چینی مندوب نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک نہایت اہم مارکیٹ ہے اسی لیے ہم اس نمائش میں شریک ہوئے ہیں۔ وزارت قومی صحت اور ایس آئی ایف سی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کے شعبہ میں ترقی کیلئے مصروف عمل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔