اسلام آباد:

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے بات بار پورٹل بند کرنے کے باعث ملک میں چینی کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے، چینی کا بحران سنگین ہونے اور مارکیٹ میں چینی ناپید ہو نے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ایس ٹریک پورٹل کی بندش کے حوالے سے وزیر خزانہ اور وزیر برائے فوڈ سیکورٹی کو دوسرا خط لکھ دیا۔

خط میں ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی تو اس کیلئے انڈسٹری کو کسی صورت مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، شوگر انڈسٹری حکومت سے درخواست کرتی ہے کہ اس معاملے میں جلد مداخلت کرکے تمام پابندیوں کو جلد ہٹائے تاکہ مارکیٹ میں چینی کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ترجمان نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ ہر شوگر مل میں نصب ایف بی آر کے سیلز ٹریکنگ سسٹم پورٹلز کو جان بوجھ کر روکنے کا معاملہ ابھی بھی برقرار ہے جس سے ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی سپلائی میں خلل پڑرہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو معاف کر کے ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کی جانے والی چینی کو جلد فروخت کرنے کیلئے پورٹلز کو بار بار بلاک  کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود چینی کی قیمت کے استحکام پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑ رہا ملکی چینی کی لفٹنگ روکنا اور درآمدی چینی کی فروخت میں سہولت فراہم کرنا  مارکیٹ کو بھی غیر مستحکم کررہا ہے اور قیمتوں میں اضافے کا سبب بھی بن رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملوں کے پاس چینی کا ذخیرہ موجود ہے لیکن وہ ایف بی آر کے ایس-ٹریک پورٹل کے بند ہونے کی وجہ سے چینی بروقت روانہ نہیں کرپا رہے، چینی سے لدے ٹرکوں کو ملوں سے باہر نہیں جانے دیا جارہا جبکہ ان کے بینک قرضے بھی واجب الادا ہیں جس سے گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی کرنے کیلئے ان کا کیش فلو بھی متاثر ہو گا، اس طرح کے انتظامی اقدامات شوگر انڈسٹری کیلئے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں اور اس صورتحال سے پیدا کردہ  مالی بحران کی وجہ سے شوگر ملوں کو کرشنگ سیزن بروقت شروع کرنے میں مشکلات ہیں۔

خط میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس بات کا بھی اندیشہ ہے کہ ایسی پالیسی سے مارکیٹ میں چینی ناپید ہوجائے گی اور قیمتیں مزید بڑھیں گی جس کیلئے انڈسٹری کو کسی صورت مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، شوگر انڈسٹری حکومت  سے درخواست کرتی ہے کہ اس معاملے میں جلد مداخلت کرکے تمام پابندیوں کو جلد ہٹائے تاکہ مارکیٹ میں چینی کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مارکیٹ میں چینی میں چینی کی ایف بی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 5500 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 28 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 5500 روپے اضافے کے بعد 428200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4715 روپے اضافے کے بعد 367112 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 336531 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 55 ڈالر اضافے کے بعد 4071 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • لاہور میں سڑکوں کی کھدائی، سیوریج لائنوں کی تعمیر سے اسموگ میں اضافے کا خدشہ
  • پریم یونین وفد سے ریلوے ڈپلومہ ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات
  • آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل
  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد
  • کھاوڑہ کا اعزاز: راجا آفتاب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر منتخب
  • سونا آج بھی 2100 روپے فی تولہ مہنگا
  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر