عوام کیلئے خوشخبری, دال، چاول اور چینی کی قیمتوں میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
بین الاقوامی سطح پر کموڈٹیز کی گھٹتی ہوئی قیمتوں اور طلب کی نسبت رسد بڑھنے سے ملک میں دالوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں واضح طور پر کمی کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں دالوں کی قیمت کم از کم 50 اور زیادہ سے ذیادہ 70 روپے گھٹ گئی۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم کے مطابق آنے والے چند ہفتوں کے دوران تھوک مارکیٹ میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں فی کلوگرام مزید 30 تا 40 روپے کی کمی واقع ہوگی۔ رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی گھٹتی قیمتوں کے مثبت اثرات مقامی تھوک مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں اور مقامی تھوک مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتیں مجموعی طور پر 100 روپے کم ہوجائیں گی۔ روف ابراہیم کے مطابق چینی کے فارورڈ سودے 140روپے میں طے ہورہے ہیں لہذا فی کلو چینی کی تھوک قیمت بھی چند ہفتوں میں 175 روپے سے گھٹ کر 150 روپے ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خلیج سے درآمد ہونے والی چینی اور کاشت سیزن شروع ہونے سے فی کلوگرام چینی 25 روپے سستی ہوگی۔ تھوک مارکیٹ میں باسمتی چاول کی قیمت بھی 100روپے کم ہوجائے گی جس سے تھوک مارکیٹ میں باسمتی چاول کی قیمت 350 روپے سے گھٹ کر 250 روپے ہوجائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں میں دالوں دالوں کی کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔