data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیکنالوجی اب صرف نوجوانوں کے لیے نہیں رہی بلکہ بڑھتی عمر کے افراد کی زندگی آسان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

حالیہ طبی مطالعات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہیلتھ ایپس ذیابیطس جیسے امراض کے انتظام میں معمر افراد کے لیے مؤثر اور قابلِ اعتماد معاون ثابت ہو سکتی ہیں، خاص طور پر جب انہیں بزرگوں کی ضروریات کو سامنے رکھ کر تیار کیا جائے۔

تحقیقات کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے یہ ایپس استعمال کیں، ان کے HbA₁c کی سطح میں اوسطاً 0.

4 سے 0.5 فیصد پوائنٹس تک کمی دیکھی گئی۔ یعنی ان ایپس کی مدد سے شوگر کنٹرول بہتر ہوا اور ادویات وقت پر لینے کے ساتھ بلڈ شوگر چیک کرنے کی عادت بھی مضبوط ہوئی۔

یہ ایپس نہ صرف روزمرہ کی سرگرمیوں ،جیسے خوراک، ورزش، بلڈ شوگر لیول اور وزن  کو ریکارڈ کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ مریض کو اپنی صحت کے رجحانات سمجھنے اور بہتر فیصلے لینے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

ساتھ ہی ان میں موجود تعلیمی مواد ذیابیطس کے اثرات، متوازن غذا، اور صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرتا ہے۔

ہیلتھ ایپس کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ مریض، ڈاکٹر اور کیئر ٹیکر کے درمیان مؤثر رابطہ قائم کرتی ہیں۔ بلڈ شوگر ڈیٹا اور سرگرمیوں کی درست معلومات شیئر ہونے سے علاج کا عمل زیادہ مربوط اور انفرادی نوعیت اختیار کر لیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر بزرگ افراد کو یہ ایپس استعمال کرنے کی تربیت دی جائے تو وہ نہ صرف اپنی صحت پر زیادہ قابو پا سکتے ہیں بلکہ اسپتال کے دورے بھی کم ہو سکتے ہیں۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ ڈیجیٹل ہیلتھ کے دور میں بزرگوں کی بہبود کے لیے ٹیکنالوجی ایک قابلِ عمل اور امید افزا حل بن چکی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ  سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈکوارٹر

کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ  سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈکوارٹر ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے جدید موبائل آپریشنز ہیڈکوارٹر فیلڈ میں اتار دیا، رائیونڈ اجتماع، داتا دربار کے عرس، عاشورہ جلوسوں میں سی ٹی ڈی کا موبائل یونٹ متحرک ہے۔

 موبائل یونٹ سے بڑے سیاسی اجتماعات اور کرکٹ میچز کی براہِ راست مانیٹرنگ کی جاتی ہے،  جدید گاڑی میں ملٹی پاورڈ ورک اسٹیشنز، کانفرنس کارنر اور پریزنٹیشن موڈ کی سہولت موجود ہے۔

 یونٹ فورس کو لائیو آپریشنز کے دوران ویڈیو فیڈ، ڈیٹا اور تجزیاتی معاونت فراہم کرتا ہے،  سی ٹی ڈی موبائل یونٹ، ہیڈکوارٹر اور ریجنل ٹیموں کو آن لائن و آف لائن ڈیٹا بیس سے جوڑتا ہے۔

 360 ڈگری پی ٹی زیڈ، پن ہول اور ڈرون کیمروں کے ساتھ فیشل ریکگنیشن سسٹم بھی نصب  ہے، تھرمل امیجنگ، لائیو ڈرون فیڈ اور جی آئی ایس میپنگ سے حساس روٹس کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی سہولیت بھی دستیاب ہے۔

جدید موبائل یونٹ سے سی ٹی ڈی پنجاب کو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وٹامن ڈی کی کمی سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
  • چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمے دارحکومت ہے ‘شوگر ملز ایسوسی ایشن
  • لاہور: سی ٹی ڈی کا کمانڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال
  • کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ  سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈکوارٹر
  • جوئے کی ایپ کی تشہیر کیس: لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی
  • ون ونڈو سے قبل ایس بی سی اے میں بدعنوانی ختم کی جائے، ایم کیو ایم
  • دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح‘ مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں
  • تلہار صوفی بزرگ سید غلام شاہ لکیاری کا سالانہ عرس منایا گیا
  • دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح ، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے
  • پاک افغان سرحد کی بندش سے افغان معیشت پر منفی اثرات نمایاں ہونے لگے