سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے و درمیانے پیمانے (SMEs) کی صنعتوں میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات خوش آئند ہے، اس اقدام کی آگاہی بڑھائی جائے، گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ انہیں کاروباری وسعت کیلئے قرض کے حصول میں آسانی ہو. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا کی تنظیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

 

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2 مشکوک ملزم گرفتار

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سمیڈا کے روڈ میپ کے اطلاق کی واضح مدت طے ہو اور اطلاق جلد سے جلد یقینی بنایا جائے. شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے. ترقی یافتہ ممالک میں بڑی صنعتوں کا خام مال ایس ایم ایز فراہم کرتی ہیں. 

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کیلئے دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کے حوالے سے تربیت یقنی بنائی جائے. 

شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث  انسانی سمگلر سمیت 4 ملزم گرفتار

وزیرِ اعظم نے سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

اجلاس کو سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے دفاتر کھول دیئے گئے ہیں جس کی عوام و چیمبرز کی طرف سے پزیرائی کی جارہی ہے. سمیڈا کا نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جا چکا جبکہ آئندہ چند روز میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی مکمل کرلی جائے گی. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسٹرینگ کمیٹی کے احکامات کی بدولت ایس ایم ایز کی استعداد، قرضوں کی فراہمی، سرمائے اور اشتراک میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے. 

نوجوانوں کیلئے سپیشلائزڈ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کا آغاز

اجلاس کو بتایا گیا کہ خواتین کی ایس ایم ایز شعبے میں حوصلہ افزائی کیلئے Womenpreneurship Platform تشکیل دیا جارہا ہے جو مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا. یہ پلیٹ فارم خواتین کو کاروباری شعبے کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رجسٹریشنز، ٹیکس معاملات اور ہنر کی آگاہی بھی دے گا. 

اجلاس کو ایس ایم ایز کو رسمی معیشت کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایس ایم ایز کی ترقی اجلاس کو

پڑھیں:

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس : نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل  کا لج کیمپس بنانے کا فیصلہ ‘ روڈا کی تکمیل کیلئے دوسال کا ہدف مقرر

  لاہور(نیوز رپورٹر)نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپریل کالج لندن کاکیمپس بنے گا-نومبر میں ایمپریل کالج لندن کے مقامی کیمپس  کاسنگ بنیاد رکھا جائے گا-ایمپریل کالج کیمپس میں 300 بیڈ کا جدید ترین ہسپتال بھی بنایا جائے گا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نواز شریف آئی ٹی سٹی پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زوردیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیوچر پراجیکٹس سے متعلق سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور روڈا کاقابل عمل بزنس پلان طلب کر لیا۔اجلاس میں روڈا فیز ون کی تکمیل کے لئے دو سال کا ہدف مقررکیاگیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سی بی ڈی، روڈا اور این ایس آئی ٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ روڈا بند بننے سے لاہور دریائے راوی کے سیلاب سے محفوظ ہوجائے گا۔ انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں نے دلچسپی کااظہار کیا۔ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ پلیر(Pleasure)نے تھیم پارک میں اظہار دلچسپی کیا۔انٹرٹینمنٹ سٹی میں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی بنایا جائے گا۔سیلی کون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف اداروں نے دلچسپی کااظہار کیا۔نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر78 فیصد مکمل کر لی گئی۔راوی سٹی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت
  • وزیرِ اعظم کی کاروباری وسعت کیلئے گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی ہدایت
  • وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع و مؤثر پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت
  • مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس : نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل  کا لج کیمپس بنانے کا فیصلہ ‘ روڈا کی تکمیل کیلئے دوسال کا ہدف مقرر
  • سرکاری جامعات کی فیسوں میں اضافہ حکومتی منظوری سے مشروط
  • جامعات کی فیسوں میں اضافہ حکومتی منظوری سے مشروط
  • ججوں کی آزادی وسالمت کے تحفظ کیلئے اقدامات ضروری : چیف جسٹس 
  • غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں صرف ویزا رکھنے والے افغان باشندے رہ سکیں گے، وزیراعظم