ای سی سی اجلاس میری ٹائم ٹیکنالوجی پارک کیلئے 2.5ارب ‘ سونے قیمتی دھاتوں کی تجارت سے پابندی ہٹانے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا جس میں سونے کی برآمد و درآمد پر پابندی ہٹانے اور سونے کی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ای سی سی نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی برآمد و درآمد کے لیے موجودہ فریم ورک برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے درآمدی پالیسی میں پری شپمنٹ انسپیکشن نظام بہتر بنانے کی بھی منظوری دی۔ جبکہ بیگیج اور ٹرانسفر سکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمدی سکیم سے متعلق تجاویز پر مزید مشاورت کی ہدایت کردی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کیلئے 2.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری اجلاس میں
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان پرباقاعدہ پابندی کی منظوری دیدی گئی
وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ٹی ایل پی (TLP) کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی۔ وفاقی کابینہ کو ملک میں ٹی ایل پی (TLP) کی پر تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسران بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس کو کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور انتشار پھیلانے والی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2016 سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شر انگیزی کو ہوا دی۔ تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں شر انگیزی کے واقعات میں ہوئے۔2021 میں بھی اس وقت کی حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگائی جو 6 ماہ بعد اس شرط پر ہٹائی گئی کہ آئندہ ملک میں بدامنی اور پر تشدد کاروائیاں نہیں کی جائیں گی۔ تنظیم پر پابندی کی وجہ 2021 میں دی گئی ضمانتوں سے روگردانی بھی ہے۔ماضی میں بھی ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاجی جلسوں اور ریلیوں میں سیکیورٹی اہلکار اور بے گناہ راہگیر جاں بحق ہوئے۔وفاقی کابینہ ، اجلاس کو دی گئی بریفنگ اور حکومت پنجاب کی سفارش کے بعد متفقہ طور پر اس نتیجے پر پہنچی کہ ٹی ایل پی دہشت گردی اور پر تشدد کاروائیوں میں ملوث ہے۔