وزیرخزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔ وزیرخزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پلینری اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ اپنے دورہ امریکا کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخزانہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اورملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات ہوگی۔

وزیرخزانہ، اجے بنگاکی خصوصی دعوت پر ان کی جانب سے منتخب ممالک کے وزرائے خزانہ کو دیے گیے عشائیے میں شریک ہوں گے، وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا سے بھی ملاقات ہوگی۔وزیرخزانہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیحوالے سے عالمی بینک کے زیر اہتمام علاقائی رانڈ ٹیبل میں شرکت کریں گے، رانڈ ٹیبل میں ایف بی آر حکام کے علاوہ دیگر ممالک کے ٹیکس حکام بھی اپنی ٹیکس اصلاحات کو اجاگر کریں گے۔وزیر خزانہ ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام 2 اہم ایونٹس میں شریک ہوں گے، دورے کے دوران وزیر خزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں، ان کی کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے بھی ملاقات ہوگی۔وزیر خزانہ منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی انٹرویوز دیں گے، وہ اپنے 6 دن کے دورے کے دوران 65 سے زائد ایونٹس، فورمز، تقریبات، نشستوں اور ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب اور چین کی مدد سے پاکستان میں توانائی کے اہم منصوبوں کا آغاز سعودی عرب اور چین کی مدد سے پاکستان میں توانائی کے اہم منصوبوں کا آغاز حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کےلئے مہلت مانگ لی سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پرپہنچ گئی ڈیجیٹل معیشت کا نفاذ؛ مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی، وزیراعظم ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا بیان سامنے آگیا نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریہ ماچاڈو نے فون کر کے کیا کہا؟ ٹرمپ نے بتا دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں میں شرکت

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی