وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک (ڈبلیو بی) کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب آئی ایم ایف کے مشن نے پاکستانی حکام کے ساتھ 8 ارب 40 کروڑ ڈالر کے 2 قرضہ جاتی پروگراموں کے جائزے پر بات چیت مکمل کر لی ہے، تاہم عملے کی سطح پر معاہدے (اسٹاف لیول ایگریمنٹ) کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ایک روز قبل وزیرِ خزانہ نے امید ظاہر کی تھی کہ واشنگٹن کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ آئندہ ہفتے طے پا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ خزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران 65 سے زائد تقریبات، فورمز، اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے عمومی اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق محمد اورنگزیب آئی ایم ایف، عالمی بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (ایم آئی جی اے) کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرِ خزانہ عالمی بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات کریں گے، اور ان کے خصوصی دعوت نامے پر منتخب ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔

ریڈیو پاکستان نے بتایا کہ وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریں گے، جو جی-24 اجلاس اور مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان (ایم ای این اے پی) ممالک کے پلیٹ فارم کے موقع پر ہوگی۔

وہ میناپ فورم میں بطورِ کلیدی مقرر خطاب بھی کریں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزیر خزانہ عالمی بینک کے زیرِ اہتمام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹل تبدیلی پر ایک علاقائی گول میز اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، جہاں دیگر ممالک کے ٹیکس حکام اپنی ٹیکس اصلاحات پر بات چیت کریں گے۔

اس کے علاوہ، وزیرِ خزانہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے 2 دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے اور چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام، امریکی محکمہ خارجہ و خزانہ، اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، اس کے علاوہ وہ امریکی کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ خزانہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، کمرشل بینکوں، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کے سرمایہ کاری بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ خزانہ امریکا کے معروف تحقیقی اداروں، اٹلانٹک کونسل اور پیٹرسن انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس (پی آئی آئی ای) کا بھی دورہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ریڈیو پاکستان عالمی بینک کے آئی ایم ایف کے دوران کے مطابق کریں گے

پڑھیں:

سندھ حکومت کی کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی سپیڈ ٹرین کیلئے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل

سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی سپیڈ ٹرین کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کردی۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی سپیڈ ٹرین کو حکومت سندھ کے اہم اہداف قرار دیتے ہوئے ان منصوبوں کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کی ہے۔کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے بھر میں اربن موبلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے سندھ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے اور حکومت سندھ چاہتی ہے کہ عالمی بینک ان منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرے۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے عالمی بینک کے تعاون سے جاری ریلوے لائن بی آر ٹی منصوبے پر وفد کو بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ ریلوے لائن کے اہم حصے تاج حیدر پل کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے حصے پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے لائن بی آر ٹی سے متعلق فیصلے عوام اور منصوبے کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے عالمی بینک کے مزید اور بروقت تعاون کی ضرورت ہے۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام کو سستی اور تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کا واضح عزم ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ حالیہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بی آر ٹی سندھ حکومت کے حوالے کی گئی ہے اور حکومت سندھ کے زیر انتظام اس کی یومیہ رائڈرشپ میں 33 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، کراچی میں اربن موبلٹی کے لیے مزید بسوں کی ضرورت ہے اور اس شعبے میں عالمی بینک کی معاونت اہم ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ بینک کا بڑا انکشاف: طالبان نے آدھا بجٹ سیکیورٹی کے نام پر اڑا دیا
  • آئی ایم ایف رپورٹ میں کچھ تشخیص کیا گیا، کچھ خلا کی نشاندہی کی گئی ہے، وزیر خزانہ
  • 54 ہزار خالی اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب روپے کی بچت متوقع: وزیر خزانہ
  • 54 ہزار خالی اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب کی بچت ہوگی، وزیر خزانہ
  • حکومت نے سالانہ 56 ارب روپے کی بڑی بچت کیسے کی؟
  • ملک میں 54ہزار آسامیاں ختم،سالانہ 56ارب روپے کی بچت ہوگی:وزیرخزانہ
  • 54 ہزار خالی اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب کی بچت ہوگی، وفاقی وزیر خزانہ
  • شرجیل میمن کی ورلڈ بینک سے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تعاون کی اپیل
  • شرجیل میمن کی عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تعاون کی اپیل
  • سندھ حکومت کی کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی سپیڈ ٹرین کیلئے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل