اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔
 

اپنے 6 روزہ دورے کے دوران وزیر خزانہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

اُن کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے بالمشافہ ملاقات بھی طے ہے، جب کہ وہ اجے بنگا کی خصوصی دعوت پر مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

محمد اورنگزیب G24 اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور پاکستان (MENAP) ممالک کے پلیٹ فارم پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریں گے، جہاں وہ بطور کلیدی مقرر خطاب کریں گے۔ 

علاوہ ازیںوہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق عالمی بینک کے زیر اہتمام علاقائی راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کریں گے، جس میں مختلف ممالک کے ٹیکس حکام اپنی اصلاحاتی پیش رفت پیش کریں گے۔

وزیر خزانہ ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام ہونے والے 2 بڑے پروگرامز میں بھی شرکت کریں گے جب کہ چین، سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان اور برطانیہ کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہیں۔

دورے کے دوران محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس، امریکی محکمہ خزانہ (Treasury) اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وہ کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداران سے بھی گفتگو کریں گے، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ٹیکس تجاویز پر بات چیت ہوگی۔

مزید برآں وزیر خزانہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، بین الاقوامی کمرشل بینکوں اور بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کے سرمایہ کار بینکوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

اسی طرح وہ معروف تھنک ٹینکس جیسے اٹلانٹک کونسل اور پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز میں ملک کے معاشی امکانات پر روشنی ڈالیں گے۔

اپنے 6 روزہ دورے کے دوران وزیر خزانہ 65 سے زائد ایونٹس، ملاقاتوں اور اجلاسوں میں شرکت کریں گے، جن میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ ارکان سے ملاقاتیں اور بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویوز دینا بھی شامل ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دورے کے دوران شرکت کریں گے سے ملاقاتیں آئی ایم ایف میں شرکت بینک کے

پڑھیں:

فاطمہ نسیم پاکستان کیلیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں

پاکستان کی 12 سالہ فاطمہ نسیم ملک کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نےکراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی طالبہ کا آٹھواں عالمی ریکارڈ بھی منظور کر لیا اور تصدیقی ایمیل جاری کرکے اسے ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ پر اپڈیٹ  کردیا۔

 

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عالمی دن کے موقع پر فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر غباروں کو پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کو کم سے کم 70 غبارے پھاڑنےکا ہدف دیا تھا، فاطمہ نے ہدف باآسانی حاصل کر لیا اور صرف 30 سیکنڈز میں اپنے ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر 76 غبارے پھاڑ ڈالے جبکہ انڈا بھی  ٹوٹنے نہیں دیا۔

 

واضح رہے کہ قبل ازیں فاطمہ نسیم نے4 مرتبہ بھارت کو شکست دی، حال ہی میں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ لبرٹی باروس کو بھی مات دی تھی۔

فاطمہ نسیم کو دنیا کے مشکل ترین ریکارڈ توڑنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس سے قبل وہ دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں جبکہ دونوں ہاتھوں سے کہنیاں مارنے کا ریکارڈ بھی فاطمہ کے پاس ہے۔ اسٹرچنگ مقابلوں میں بھی فاطمہ نسیم نمبر ون ہیں۔

گنیز ورلڈ کے عالمی دن کے موقع پر پوری دنیا سے عالمی ریکارڈز بنائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر دنیا کے بہترین اور منتخب امیداوروں  کو مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کی صاحبزادی ہیں۔

کسی حکومتی سرپرستی کے بغیر  مسلسل عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی فاطمہ نسیم کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ کبھی میری محنت کو حکومتی سطح پر سراہا جائے، اس طرح مزید ہمت، جذبہ اور عزم کے ساتھ محنت کرکے اپنی پاک سرزمین کا نام مزید  بلند کرسکتی ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پرتگال نے آسٹریا کو شکست دے کر فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
  • اوور 40 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پاکستان کا مقابلہ کس سے ہوگا؟
  • چینی روبوٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی اسپیڈ ٹرین کیلیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل
  • مداحوں کیلیے خوشخبری؛ رونالڈو کو ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
  • شرجیل میمن کی ورلڈ بینک سے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تعاون کی اپیل
  • فاطمہ نسیم پاکستان کیلیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں
  • فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار
  • وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے
  • صدر، وزیر اعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کی ملاقاتیں