وزیر اعلیٰ کا پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کیلئے ایک کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر اور پسماندہ علاقوں کے طالب علموں کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں ہر ممکن اقدامات کئے ہیں اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے بھی اصلاحات کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال کیلئے پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کے علاوہ دیگر تمام پبلک سکول اینڈ کالجز کی گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور طالب علموں کی ذہن سازی میں تمام پبلک سکول اینڈ کالجز کا کردار نمایاں رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالجز اور صوبائی سیکریٹری تعلیم کی سفارش پر رواں سال کیلئے ایک کروڑ اضافی گرانٹ وزیر اعلیٰ انڈومنٹ فنڈ سے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر اور پسماندہ علاقوں کے طالب علموں کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں ہر ممکن اقدامات کئے ہیں اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے بھی اصلاحات کئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: معیاری تعلیم کی فراہمی سکول اینڈ کا وزیر اعلی کئے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔