اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی، فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہو گیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق صنعتوں اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی کی کھپت پر فی یونٹ 22 روپے 98 پیسے چارج ہو گا۔

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا کہ صنعتی پیکیج سے ملک میں صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے اضافی مواقع دستیاب ہوں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ 3 سال کے پیکیج سے انڈسٹریل سیکٹر مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کر سکے گا، ڈیٹا سینٹر اور کرپٹو مائننگ آپریشنز سمیت گرین فیلڈ صنعتیں بھی مستفید ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ صنعت اور زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، اس اقدام سے معیشت میں بہتری آئے گی۔

پاور ڈویژن نے نیپرا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پیکیج کے اطلاق سے متعلق نوٹیفکیشن سے متعلق اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق صنعتی شعبے کو 34، زرعی شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی ہے، اس سے صارفین کی بجلی کی اوسط قیمتِ خرید میں کمی آئے گی۔

زراعت پر اضافی یونٹس کی قیمت 38 اور صنعتی شعبے کے لیے قیمت 34 روپے سے کم کر کے 22 روپے 98 پیسے کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صنعت اور زراعت کے شعبوں کو اضافی بجلی کے استعمال پر کم نرخوں پر بجلی دی جائے گی، شعبۂ زراعت میں اضافی 100 یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی ہو گی۔

صنعتی شعبے میں اضافی 1000 یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں تقریباً 5 روپے فی یونٹ کم ہو گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بجلی کی کی قیمت کہا کہ

پڑھیں:

سعودی عرب نے 6عرب حکومتی امتیازی ایوارڈز جیت لیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے عرب سرکاری امتیاز ایوارڈ 2025ء کے تحت حکومتی ترقی اور اختراع کے شعبے 6چھ نئے ایوارڈز حاصل کر لیے۔ یہ تقریب قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔ بہترین عرب سرکاری اتھارٹی یا ادارہ، تعلیم کی ترقی کے لیے بہترین عرب اقدام، صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے بہترین عرب اقدام، بہترین عرب اسمارٹ حکومتی ایپلی کیشن اور بہترین جنرل ڈائریکٹر برائے عرب اتھارٹی کے شعبوں میں ریاض حکومت نے اعزازات حاصل کیے۔ ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین محمد القرگاوی نے زور دیا کہ ادارے کا پہلا اور آخری مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • نیپرا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی
  • بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 88پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی
  • حکومتی درخواست پر نیپرا کی بجلی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظوری
  • ملک میں صنعتی اور زرعی ترقی کے فروغ کی جانب اہم قدم، بجلی کے رعایتی نرخ منظور
  • نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ قیمت میں اضافہ
  • صنعتی و زرعی ترقی کا فروغ، اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور
  • 2021 کا بلیک آوٹ؛نیپرا کا نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو ڈھائی ،ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ
  • سعودی عرب نے 6عرب حکومتی امتیازی ایوارڈز جیت لیے