الیکشن کمیشن کی نگران حکومت کی مدت بڑھانے کیلئے آئین میں ترمیم کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 224 ون میں ترمیم کی سفارش کی، الیکشن کمیشن لیگل ریفارم کمیٹی نے سفارشات وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کر دیں۔

سفارش میں کہا گیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں انتخابات 90 کے بجائے 120 روز میں کرائے جائیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی کی مدت ختم ہونے پر انتخابات 60 کے بجائے 90 روز میں کرانے کی سفارش کی گئی، اس کے علاوہ انتخابی مہم کا وقت بھی 28 روز سے بڑھا کر 45 روز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول اور عدالتی کارروائیوں کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، عام انتخابات کی تیاری کی مدت بڑھانے کا مقصد بھرپورشفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار بھارتی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ بڑا عرس مبارک 7سے9نومبرکو منعقد ہو گا بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، عظمی بخاری اسلام آباد ہائیکورٹ، عافیہ صدیقی کی رہائی و وطن واپسی کا کیس 29اکتوبر کو لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلال اظہر کیانی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں ترمیم کی سفارش کی مدت بڑھانے الیکشن کمیشن

پڑھیں:

جی بی حکومت کے اختیارات معطل کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی ابتدائی سماعت 28 اکتوبر کو مقرر

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جی بی کے توسط سے دائر کردہ درخواست کو 28 اکتوبر 2025ء (بروز منگل) دوپہر 1:00 بجے یہ جانچنے کے لیے کہ آیا درخواست قابلِ سماعت ہے یا نہیں، ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جی بی کے توسط سے دائر کردہ درخواست کو 28 اکتوبر 2025ء (بروز منگل) دوپہر 1:00 بجے یہ جانچنے کے لیے کہ آیا درخواست قابلِ سماعت ہے یا نہیں، ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے نوٹیفکیشن نمبر ELC-1(1)/GBE/2025 مورخہ 21 اکتوبر 2025ء کو چیلنج کیا گیا ہے، جس کے تحت حکومتِ گلگت بلتستان کے اختیارات معطل کر دیے گئے تھے۔ اس ضمن میں ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان، وزیرِ قانون گلگت بلتستان، اور سیکریٹری قانون و استغاثہ گلگت بلتستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر چیف الیکشن کمشنر کے روبرو پیش ہو کر کمیشن کی معاونت کریں۔

متعلقہ مضامین

  • جی بی حکومت کے اختیارات معطل کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی ابتدائی سماعت 28 اکتوبر کو مقرر
  • الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کردی
  • آئندہ انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسران لگانے کی سفارش
  • الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی 
  • الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی
  • تحریک لبیک پابندی کے باوجود انتخابات لڑنے کی اہل
  • ٹی ایل پی پابندی کے باوجود انتخابات لڑنے کی اہل، الیکشن کمیشن کی فہرست میں بدستور شامل
  • مودی حکومت پر ووٹر لسٹ میں جعل سازی کا سنگین الزام: خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے پردہ فاش کردیا
  • مودی حکومت پر ووٹر لسٹ میں جعل سازی کا سنگین الزام: SIT رپورٹ نے پردہ فاش کردیا