اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین نے کہا کہ مکتب اہل تشیع نے ملک کی سالمیت اور بہتری کیلئے ہر میدان میں اپنا فریضہ سرانجام دیا ہے اور قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی فلاح اور بہتری کے لئے باشعور اور ایماندار سیاسی قیادت کی ضرورت ہے۔ قیام پاکستان سے اب تک ملک کے تمام بحرانوں کا نقصان عوام الناس نے اٹھایا ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کا خمیازہ غریب پاکستانیوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ مکتب اہل تشیع نے ملک کی سالمیت اور بہتری کے لئے ہر میدان میں اپنا فریضہ سرانجام دیا ہے اور قربانیاں دی ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ پاکستان میں ہنرمند نوجوانوں اور وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، تاہم حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قیمتیں اثاثے ضائع ہوتے آئے ہیں۔ ملک روز اول سے ایک بحران سے نکل کر دوسرے بحران میں داخل ہوتا آیا ہے، جس کی بڑی وجہ حکمرانوں کے غلط فیصلے اور بد دیانتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان بحرانوں کا نتیجہ بلآخر غریب عوام تک مسائل کی صورت میں پہنچ جاتا ہے۔ بے روزگاری، تعلیم اور صحت کا ناقص معیار، انسانی حقوق سے محرومی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی انہی کا نتیجہ ہے۔ حکمران ماضی میں دیانتداری سے ملک چلاتے تو اس کا ثمر عوام تک پہنچ جاتا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ تاریخ میں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہماری قوم نے بے تحاشا خدمات سرانجام اور قربانیاں دی ہیں۔ مکتب اہل تشیع کا پاکستان کی سالمیت اور فلاح میں اہم کردار رہا ہے۔ مشکل حالات میں ہماری قوم قربانیاں دے کر ملک کو بچایا ہے۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے میجر سبطین حیدر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبطین حیدر قوم کے بہادر فرزند تھے۔ ان کی قربانی بھی ملک کی خاطر ہے۔ ہم شہداء کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قربانیاں دی ہیں مکتب اہل تشیع نے کہا کہ

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • بحرین میں اہل تشیع سے امتیازی سلوک
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار