data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نوابشاہ (انمائندہ جسارت ) شہر میں صفائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر جگہ جگہ جانور ذبح کیے جانے لگے ہیں، جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ قصابوں اور بعض شہریوں کی جانب سے کھلے عام جانور ذبح کرنے کے عمل نے شہر کے مختلف علاقوں کو گندگی، تعفن اور خون آلود مناظر کا مرکز بنا دیا ہے۔شہر کے رہائشیوں کے مطابق، بلدیہ نوابشاہ اور انتظامیہ کی خاموشی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ گلیوں میں بہتا خون، آلائشوں کے ڈھیر اور ناقص صفائی کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہری حلقوں نے شکایت کی ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث قصابوں نے قانون کو مذاق بنا رکھا ہے اور کسی خوف یا روک ٹوک کے بغیر عوامی مقامات پر جانور ذبح کر رہے ہیں۔نوابشاہ کے مرکزی علاقوں جیسے بچھیری روڈ، قاضی احمد روڈ، مارکیٹ ایریا اور محلوں میں روزانہ درجنوں جانور ذبح کیے جا رہے ہیں۔ خون آلود پانی گلیوں میں بہتا ہوا نکاسی کے نظام کو متاثر کر رہا ہے، جبکہ فضا میں پھیلنے والی بدبو نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001ء کے تحت عوامی مقامات پر جانور ذبح کرنا ممنوع ہے، لیکن انتظامیہ نے اس قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا ہے۔ متعدد بار شکایات کے باوجود بلدیہ اور پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب شہری تنظیموں نے اس صورتحال پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ نے فوری اقدامات نہ کیے تو شہر میں ماحولیاتی آلودگی، بیماریوں اور بدبو کے مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔ ان تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ایسے غیر قانونی ذبح خانے بند کیے جائیں اور گلی محلوں میں جانور ذبح کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ “نوابشاہ میں قانون صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ قصابوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے، اور انتظامیہ شاید کسی بڑے نقصان کا انتظار کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بلدیہ نوابشاہ کے اندرونی اجلاس میں اس معاملے پر رپورٹ تک طلب نہیں کی گئی ، تاہم تاحال عملی سطح پر کوئی قدم بھی نہیں اٹھایا گیا۔ شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس پی نوابشاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں بڑھتی ہوئی اس بے نظمی اور غیر قانونی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیں، تاکہ نوابشاہ کو گندگی اور تعفن سے نجات دلائی جا سکے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 انتظامیہ کی نااہلی، آوارہ کتوں نے ایک اورمعصوم کو زخمی کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-5-16

 

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میونسپل کارپورشن کی نا اہلی کی وجہ سے مصوم بچہ کو آوارہ کتوں نے شدید زخمی کر ڈال بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل گاوں اور شہر میں کتوں کی وجہ سے عوام پریشان تفصیلات کے مطابق گوٹھ بہادر خان چانڈیو میں دس سالہ ابرار چانڈیو اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس پر اچانک آوارہ کتے نے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا اور اسے بری طری سے کاٹ لیا بچے کی چیخ وپکار سن کر گھر والے اور محلہ والے نکال کر آئے تو بچہ خون سے لت پت پڑا تھا اور کتا اسے کاٹ رہا تھا گاوں نے اسے کتے سے چھڑا کر اسے مار دیا اور بچے کو فوراً اسپتال پہنچایا جہاں پر بچے کو ویکسین لگائی اور اس زخموں پر ٹانکے لگائے گئے ایک روز پہلے اسی طرح کھوسہ گوٹھ میں کتوں نے ایک بچے کو کاٹ لیا تھا بچے کے والد عبدالشکور چانڈیو اور دادا عاشق چانڑیو جو معروف سماجی رہنما بھی ہیں انھوں نے کہا میونسپل کارپورشن کی نا اہلی کی وجہ سے آج ہمارا بچے کو کتوں نے کاٹا ہے ہر گاوں میں آوارہ کتے خارش ذدہ کتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے شہر میں بھی کتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن بلدیہ اس کی جانب سے بالکل بے حس بنی ہوئی ہے انھوں نے کہا بچوں اور بڑوں کا گھر سے نکلنا روڑ پر سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے انھوں نے میونسپل کارپورشن کے اور یونین کونسل کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ انھیں اور ان کے بچوں کی اور ان کی جان کی تحفظ کے لیے کتے مار آپریشن شروع کریں تاکہ ان کے بچے سکون کے ساتھ اسکول جا سکے اور باہر کھیل سکیں۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • میرپورخاص: سڑکوں کی عدم موجودگی کے باوجود شہریوں کو ای چالان موصول ہونے لگے
  •  انتظامیہ کی نااہلی، آوارہ کتوں نے ایک اورمعصوم کو زخمی کردیا
  • خسرہ کا مرض بچوں کی جان لینے لگا، محکمہ صحت خاموش
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • نواب شاہ یوسی 8 میں گندگی کے ڈھیر؛ چیئرمین اور کونسلرزکےخلاف بینرز لگ گئے
  • اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا، منعم ظفر خان
  • اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا، منعم ظفر کا19دسمبر کوشہر بھر میں دھرنوں کا اعلان
  • نواب خاندان تاجپور کے چشم و چراغ عبد الرحمن لغاری انتقال کرگئے
  • ٹنڈو جام : سینٹرل ویٹرنری ریسر چ لیبارٹری میں موجو د جانور ۔دوسری تصویر میں منگوائے گئے نمک کا لیٹر
  • اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر