ایسی قدرتی غذائیں جو کسی بھی عمر میں ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کیلیے مفید ہیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہڈیاں انسانی جسم کی بنیاد اور مضبوطی کی علامت ہیں، جو نہ صرف ہمیں سہارا دیتی ہیں بلکہ اندرونی اعضا کو تحفظ بھی فراہم کرتی ہیں۔
جوانی میں جسم بآسانی نئے ٹشوز بناتا ہے، مگر عمر بڑھنے کے ساتھ یہ صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں ہڈیوں کی مضبوطی متاثر ہوتی ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں کا حجم گھٹنے لگتا ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ چند مخصوص غذائیں ایسی ہیں جنہیں اگر روزمرہ خوراک کا حصہ بنالیا جائے تو ہڈیاں ہر عمر میں مضبوط اور صحت مند رہ سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں اس معاملے میں سب سے مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ پالک، ساگ اور دیگر سبزیاں کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہڈیوں کی ساخت مضبوط رکھنے کے لیے نہایت اہم جز ہے۔ ان سبزیوں میں موجود وٹامن K ہڈیوں کے بھربھرے پن کو روکتا ہے اور انہیں کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔
اسی طرح شکرقندی میگنیشیم اور پوٹاشیم کا شاندار ذریعہ ہے۔ میگنیشیم جسم میں وٹامن ڈی کے توازن کو برقرار رکھتا ہے جبکہ پوٹاشیم تیزابیت کو کم کرکے کیلشیم کی کمی سے بچاتا ہے۔ یہ دونوں اجزا ہڈیوں کی مضبوطی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
کھٹے پھلوں میں گریپ فروٹ کا استعمال بھی نہایت مفید ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو ہڈیوں کے حجم میں کمی کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔ روزانہ ایک گریپ فروٹ جسم کی وٹامن سی کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔
انجیر ایک اور قیمتی پھل ہے جو کیلشیم ، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہے۔ یہ اجزا نہ صرف ہڈیوں کی مضبوطی بلکہ ان کے ٹشوز کی بحالی میں بھی مدد کرتے ہیں۔ اسی طرح مچھلی، خصوصاً سالمن اور سرڈین، وٹامن ڈی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہیں جو ہڈیوں میں کیلشیم کے جذب کو بہتر بناتے ہیں۔
دہی اور دودھ کو اگر روزانہ کی خوراک میں شامل رکھا جائے تو کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کبھی نہیں ہوگی۔ ایک کپ دودھ روزانہ کے کیلشیم کی تقریباً 30 فیصد ضرورت پوری کرتا ہے، جب کہ دہی سے یہ مقدار مزید بڑھ جاتی ہے۔
انڈے بھی وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور ہیں، خصوصاً ان کی زردی جسم میں کیلشیم کو مؤثر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتی ہے۔ خشک آلو بخارے ہڈیوں کے لیے ایک قدرتی ٹانک سمجھے جاتے ہیں، کیونکہ ان میں وٹامن ڈی اور کیلشیم دونوں پائے جاتے ہیں۔
اسی طرح اگر آپ چینی کی جگہ گڑ کے شیرے کا استعمال کریں تو یہ نہ صرف ذائقے میں لذیذ بلکہ کیلشیم سے بھرپور متبادل بھی ہے، جو ہڈیوں کو اندر سے طاقت بخشتا ہے۔
ماہرین کے مطابق متوازن غذا، دھوپ میں مناسب وقت گزارنا اور ہلکی پھلکی ورزش کے ساتھ ان غذاؤں کا استعمال زندگی کے ہر مرحلے میں ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے بھرپور ہڈیوں کی جو ہڈیوں وٹامن ڈی
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔