کوئٹہ، میت کیلئے پیسوں کا معاملہ، انتظامیہ کے بیان پر رضاکار کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ایدھی رضاکار کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف 5 تابوت دیں، جبکہ میتیں زیادہ تھیں۔ جسکے باعث تابوت و کفن کا خرچہ ورثا سے لینے پڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ورثا سے پیسے لینے کے معاملے پر صوبائی وزیر صحت اور سول ہسپتال کے انتظامیہ کے موقف کے بعد پیسہ وصول کرنے والے رضاکار کا موقف سامنے آ گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار محمد عارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں انکشاف کیا کہ حکومت نے دھماکے کے بعد صرف پانچ میتوں کے لئے تابوتیں دیں، جبکہ اموات زیادہ تھیں۔ ہم اپنی تنخواہ سے تابوت اور کفن خرید کر نہیں لا سکتے ہیں۔ رات کے 2 بجے ورثا آ گئے کہ ہمیں میت دی جائے، تو ہمیں بازار سے تابوت اور کفن لانا پڑتا ہے۔ جس کی رقم ورثا سے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا خرچ کیا اتنی رقم ہی لی ہے۔ یہ پیسے کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں نہیں گئے۔ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ ہم پر ڈال رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم گلوبل صمود فلوٹیلا کے رضاکار عزیز الدین نظامی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-36