پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کیلئے اے این پی سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعلیٰ کے لیے اپنے امیدوار محمد سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کے لیے اے این پی سے رابطہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اے این پی کے صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، نائب صدر صلاح الدین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ترجمان ارسلان خان ناظم، جائنٹ سیکرٹری حامد طوفان اور سیکرٹری یوتھ افیئرز طارق افغان شریک تھے۔
ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے نئے وزيراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اے این پی سے حمایت کی درخواست کی جس پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے مرکزی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگا۔ اس موقع پر میاں افتخار حسین نے واضح کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی پارلیمان اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ میاں افتخار حسین نے واضح کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے صوبائی صدر اے این پی کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا صرف عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف عمران خان کی چلے گی، سہیل آفریدی
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا صرف عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف عمران خان کی چلے گی، قبائلیوں کا احساس محرومی دور کرنے کے لیے مجھے وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے، میرے نام کے ساتھ زرداری، بھٹو اور شریف نہیں ہے، میرا تعلق قبائلی اضلاع سے ہے، جہاں کے عوام خوشیاں منا رہے ہیں۔
صوبے کا 30 واں وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ ہم عمران خان سے عشق کرتے ہیں، اس سے پہلے آپ نے لوگ دیکھے ہوں گے، جو سیاست کرتے تھے، ہم عشق کرتے ہیں، آپ نے جس طرح قبائلیوں کو عزت بخشی، اور شعور دیا ہے، میں آپ کو یقین دلواتا ہوں، کہ خیبرپختونخوا صرف عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف عمران خان کی چلے گی۔
نئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پرچی سے وزیراعلیٰ نہیں بنا، قبائلی علاقے ترقی میں پیچھے رہ گئے، ان میں احساس محرومی موجود تھا، جو اب ختم ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ہے، جس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے خاندان کا کوئی فرد سیاست میں نہیں، میرے انتخاب پر قبائلی اضلاع میں خوشیاں منائی جارہی ہیں، اپنی محنت سے اس مقام پر پہنچا ہوں۔