پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ غیر جمہوری کرداروں کو روکنے کیلئے سہیل آفریدی کو بلامقابلہ منتخب کروانا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی وفد نے اپوزیشن پارٹیوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امیر مقام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا وفد صوبائی صدر جنید اکبر خان کی سربراہی میں باچا خان مرکز گیا، وفد میں شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، ملک عدیل اقبال، عرفان سلیم، اکرام کھٹانہ و دیگر رہنما شامل تھے۔عوام نیشنل پارٹی کی جانب سے ملاقات میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکریٹری حسین شاہ یوسفزئی، عقیل شاہ، صلاح الدین،ارسلان خان، حامد طوفان، طارق افغان شامل تھے۔اس موقع پر جنید اکبر خان نے کہا کہ کل ایک جمہوری عمل ہونے جارہا ہے، جس کے لیے ہم جمہوری لوگوں سے رابطہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو صوبے میں عددی اکثریت حاصل ہے تاہم غیر جمہوری کرداروں کو روکنے کے لیے ہم چاہتے ہیں کہ سہیل آفریدی کو بلامقابلہ منتخب کریں۔جس پر اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور ہم اپنی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کا وفد مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امیر مقام کی رہائش گاہ گیا جہاں انہوں نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح مل کر فیصلے کرنے کی امید سے آپ کے پاس آئے ہیں، جن مسائل سے گزر رہے ہیں اس سے ملک کر مقابلہ کرنا ہے۔مزید کہا کہ اسمبلی میں واضح اکثریت پی ٹی آئی کو حاصل ہے اور موجودہ حالات میں خیبرپختونخوا مزید مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ صوبے کی روایات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں سے بات کریں گے جب کہ مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔جس کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

قبل ازیں  ترجمان گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج (11 اکتوبر) کی دوپہر ڈھائی بجے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنے عہدے سے استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا۔ترجمان گورنر ہاؤس نے بتایا کہ آئین و قانون کے مطابق استعفے کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور تمام معاملے کو شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر امیر مقام پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سہیل آفریدی غیر جمہوری پی ٹی آئی تھا کہ نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی تک ہر منگل احتجاج اور پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک کو باضابطہ طور پر تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر منگل کو پی ٹی آئی کے تمام منتخب اراکین اسمبلی اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ 27 دسمبر کو پشاور میں بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

پشاور میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن ان کے لیے نہایت دکھ اور غم کا باعث ہے کیونکہ گزشتہ واقعات میں پرامن کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر گولیاں چلائی گئیں، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال کوئی نئی بات نہیں، لیکن اس تسلسل نے واضح کر دیا ہے کہ کچھ طاقتور حلقے عوام کو محض بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں اور انہیں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے عدلیہ کی موجودہ صورتحال پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ عدلیہ کو عملاً مفلوج کردیا گیا ہے تاکہ آئین و قانون کی بالادستی کمزور ہو، 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات گزر بھی جائیں مگر ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دی جائیں گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہر رکن اسمبلی جس نے عمران خان کا ٹکٹ لے کر انتخابات میں حصہ لیا، اسے ہر صورت منگل کے روز اسلام آباد پہنچ کر احتجاج میں شامل ہونا چاہیے، اور جو موجود نہ ہوگا اسے پارٹی اور کارکنوں کی طرف سے ملامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ وہ خود بھی ہر جمعرات اڈیالہ جیل جائیں گے اور عمران خان سے ملاقات تک یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا، 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ ہوگا، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی،ہم جانتے ہیں کہ ہمارے خلاف کیا منصوبے بن رہے ہیں، لیکن اس بار ہم کسی کو کارکنوں پر گولیاں چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ناسازی سے متعلق خبروں پر سخت تشویش ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا
  • نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر ہمارے خدشات بڑھ رہے ہیں؛ سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان
  • کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟
  • سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی تک ہر منگل احتجاج اور پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان
  • وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
  • امن بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی