data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ آرچری ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والی سندھ کی مینز اور ویمنزآرچری ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے۔70میٹرز اور72ایروز پر مشتمل ٹرائلز 10اکتوبر بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے سے سہ پہرساڑھے تین بجے تک پبلک اسکول حیدرآباد لطیف آباد میں منعقد کئے جائیں گے۔اس ضمن میں سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید اعجاز علی کی جانب سے جاری کردہ ڈائرکٹو میں اندرون سندھ سے منسلک حیدرآبادآرچری ایسوسی ایشن،میر پور خاص آرچری ایسوسی ایشن،شہید بے نظیر آبادآرچری ایسوسی ایشن،سکھرآرچری ایسوسی ایشن اور لاڑکانہ ڈویڑن آرچری ایسوسی ایشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شیڈول ٹرائلز میں اپنے بہترین مرداوربہترین خواتین تیر اندازوں کو شرکت کے لئے نامزد کریں،جن کے ساتھ ایک آفیشل بھی موجود ہوگا۔ٹرائلز میں شرکت کرنے والے تیر اندازوں اور آفیشل کے نام اور تفصیلات کنفرم کرنے کی آخری تاریخ 9اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ان ٹرائلز کا انعقادسندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایات کی روشنی میں کیاجا رہا ہے۔نیشنل گیمز دسمبر میں کراچی میں منعقد ہونگے۔

اسپورٹس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا رچری ایسوسی ایشن

پڑھیں:

پی ایس ایل کا اگلا سیزن 2 اضافی ٹیموں کیساتھ اپریل مئی میں ہونیکا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ بھی متوقع ہے۔ اس صورت میں پی ایس ایل 11 کا شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان کئی معاملات ابھی تک زیر التواء ہیں، اور تاحال کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلے ایڈیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہو۔

فروری اور مارچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باعث پی ایس ایل ان مہینوں میں کرانا ممکن نہیں ہے۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے، جس کے بعد پاکستان بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پی ایس ایل کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی ہوں گے۔ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد وائٹ بال سیریز مئی کے بعد کھیلی جائے گی۔

اس کے علاوہ، پاکستان کی ٹیم بنگلادیش میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز جبکہ زمبابوے کے خلاف بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ اسی مصروف شیڈول کو مدِنظر رکھتے ہوئے پی سی بی اگلے سال اپریل اور مئی میں پی ایس ایل کے انعقاد کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس میں دو نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • تھر کول سے ساڑھے 21 ہزار گیگا واٹ آور بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرچکے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پی ایس ایل کا اگلا سیزن 2 اضافی ٹیموں کیساتھ اپریل مئی میں ہونیکا امکان
  • ایف بی آر کے نظام کی خامی سے چینی کی فراہمی متاثر، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
  • توہین عدالت درخواست‘پی سی بی کے ڈائریکٹر ذاتی حیثیت میں طلب
  • پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کوپارلیمنٹ ہاؤس آفس چارج کا دے دیاگیا
  • دودھ 400 روپے فی لیٹر سے کم دستیاب نہیں ہوگا، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے خبردار کردیا
  • جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق مفتی نورمحمد نعیمی کی نماز جنازہ میں شرکت پر مرحوم کے صاحبزادوں سے گفتگو کررہے ہیں
  • ہفتے کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • اسرائیل کا فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پرحملہ