لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بزنس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ای بزنس پراجیکٹ کے اجراء  پر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ای بزنس کیلئے دو ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ تمام محکموں کے این او سی وغیرہ ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم  دیا ہے۔ تمام محکموں اور اتھارٹیز کو مقررہ مدت کے اندر این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ای بزنس کی زیر التواء درخواستوں کا ہفتہ وار جائزہ لیکر فوری فیصلے کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تمام اداروں کو مقررہ وقت کے اندر کیس پراسیس کرنے کا حکم دیا ہے۔ ای بزنس کیلئے پی آئی ٹی بی میں سپیشل سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈیجیٹل سسٹم سے نابلد کاروباری افراد کی معاونت کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں سیل قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ای بزنس کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو اضافی نمبر ملیں گے۔ ہر 15دن کے بعد وزیراعلیٰ خود ای بزنس کے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سرخ فیتے کا خاتمہ میرا عزم ہے، ای بزنس کے ذریعے راتوں رات تبدیلی ممکن ہے۔ کسی کو اس کا حق مل جائے تو اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں۔ کاروبار کا بہت بڑا پوٹینشل موجود ہے۔ کاروبار کے پھیلاؤ کیلئے سسٹم کی کمزوریاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ملک، حکومت اور سسٹم پر عوام کا اعتماد بحال ہونا چاہیے۔ ہر شہری کے دل میں ریاست ماں کے جیسی ہونے کا احساس ضروری ہے۔ عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ای بزنس گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ ای بزنس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری رہے گا۔ حکومت عوام کا کام کرنے کیلئے ہوتی ہے روکنے کیلئے نہیں۔ لوگوں کے کام کرپشن کی نذر ہونا بدقسمتی ہے۔ کسی کا جینوئن کام ہونا بھی معجزہ لگتا ہے، یہ تصور ختم کرنا ہوگا۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی نے ای بزنس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای بز پورٹل پر سرکاری محکموں سے این او سی آن لائن حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ای بز پورٹل 2878درخواستیں موصول ہوئیں اور 1130 درخواستوں پر منظوری کا عمل ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیاگیا۔ لندن سے کاروبار کیلئے آنے والے شہری کاشان نے 24گھنٹے کے اندر این او سی کے حصول پر خوشگوار حیرت کا اظہارکیا۔ کاشان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ب رطانوی شہری کاشان نے ای بزنس سے مستفید ہونے کی پوری روداد سنائی۔ کاشان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری یہ توقع ہی نہیں کرسکتا تھا کہ اتنی جلدی سارے کام ہوجائیں گے۔ اتنی جلدی کام ہونے پر لوگوں نے کہا کہ شاید آپ کے پاس سی ایم کی سفارش ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔ مسئلہ کشمیر کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ اقوام عالم کا مسئلہ بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیرپر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کا اقدام تاریخ عالم کا سیاہ باب ہے۔ 27اکتوبر کے سیاہ باب کی سیاہی بھارتی قیادت کے چہرے پر نمو دار ہورہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن وامان پر مسلسل پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام و تکریم فرد ہے۔ محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اجتماع کے لئے رائے ونڈ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔  رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رائے ونڈ اجتماع کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آئمہ کرام کے پاس خود جانے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم