محرابپور،2 شہری موٹر سائیکل سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)چوری واردات میں ادیب سماجی رہنما سمیت دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود ریاض کالونی میں موٹر سائیکل چابی چور ادیب، ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر سید علی احمد شاہ کی گھر کے باہر کھڑی ڈریم موٹر سائیکل چرا کر لے گیا، کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود شہباز کالونی میں موٹر سائیکل چابی چور عامر گرمانی کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرا کر لے گیا پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چوری واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند
موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کرنا پڑ گئی۔
آج پہلی مرتبہ موٹر وے کے اس سیکشن کو دھند کی وجہ سے بند کرنا پڑا ہے۔
ملتان سے موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹروے کو بند کیا گیا ہے ۔
موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔
دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے اس لئے شہری اگر آج رات دھند زدہ علاقوں مین سفر کر رہے ہیں تو سپیڈ، ٹریفک رولز خاص طور سے لین کا خاص خیال رکھیں۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
موٹر وے پولیس نے مشورہ دیا ہے کہ آج کل شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند سے محفوظ وقت ہوتا ہے جب سڑکوں پر زیادہ بہتر حدِ نگاہ دستیاب ہوتی ہے۔
رات کو یا علی الصبح دھند مین سفر کرنے والوں پر لازم ہے کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔