ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرآج سے تمام خرید و فروخت بند ہوگی۔قبل ازیں وزارتِ خزانہ نے 31 جولائی تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش اور نج کاری پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزارتِ خزانہ کےاعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملازمین کے لیے منصفانہ اور مالی طور پر قابلِ عمل وی ایس ایس پر تفصیلی غور کیا گیا، کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹور سے متعلق نج کاری کمیشن سے مشاورت کی سفارش کی۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثہ جات کی فروخت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے قانونی و آپریشنل پہلوؤں کے جائزے کے لیے سب کمیٹی تشکیل دے دی۔سب کمیٹی رواں ہفتے وی ایس ایس پلان پر رپورٹ پیش کرے گی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس، زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی طلب
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ابھی ایک اور مالیاتی سکینڈل آنیوالا ہے، زائرین سے فی کس ایک لاکھ 80 روپے لے لیے گئے ہیں۔ سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ زائرین کی بذریعہ سڑک روانگی پر پابندی کے باعث 50 ارب روپے پھنس گئے ہیں، یہ 50 ارب روپے ہوٹلوں، گاڑیوں، کھانوں کی بکنگ کی مد میں خرچ ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عطا الرحمٰن کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور نے قائمہ کمیٹی کو زائرین کے ایران عراق بزریعہ سڑک سفرپر پابندی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کیا پاکستان میں رہنے والوں کے مذہبی حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟ پابندی سے عوام کو کم از کم 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ ہم نے کوئی پابندی نہیں لگائی، ہر طرح سے آپ کیساتھ ہیں، وزیر داخلہ زائرین کی بذریعہ سڑک روانگی پر پابندی کی پالیسی واپس نہیں لیتے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ اگر سکیورٹی کا مسئلہ تھا تو وقت دے کر اعلان کیا جاتا۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے سڑک کے ذریعے زائرین پر پابندی لگائی گئی۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ اگر زائرین کی بسوں پر خودکش حملے ہوگئے تو کیا ہوگا؟ سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ بی ایل اے تک نے کہا ہے کہ وہ زائرین پر حملہ نہیں کرے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزیر داخلہ کو کمیٹی میں بلا لیتے ہیں۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ابھی ایک اور مالیاتی سکینڈل آنیوالا ہے، زائرین سے فی کس ایک لاکھ 80 روپے لے لیے گئے ہیں۔ سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ زائرین کی بذریعہ سڑک روانگی پر پابندی کے باعث 50 ارب روپے پھنس گئے ہیں، یہ 50 ارب روپے ہوٹلوں، گاڑیوں، کھانوں کی بکنگ کی مد میں خرچ ہو چکے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔