پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے تیسرے لیگ میچ  میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے باوجود ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپین شپ کے گروپ ایف میں فرانس نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

قبل ازیں پاکستان نے برازیل اور کویت کو مات دی تھی۔ فرانس کے خلاف مقابلے میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو شکست ہوئی۔ تاہم، محمد عمیر عارف نے اپنا میچ جیت کر مقابلہ 1-1 کر دیا مگر انس علی شاہ بخاری اپنے حریف  تھامس گارسیا سے ہار گئے۔

فرانس کے ہاتھوں ناکامی کے باوجود پاکستان پوائنٹس کی بنیاد پر گروپ میں سر فہرست ہوکر ناک آؤٹ مرحلہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرس کے میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے چوری ہونے والے سونے کی مالیت تقریباً 7 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔میوزیم حکام کے مطابق چوری شدہ سونا قومی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی اصل اہمیت ناقابلِ پیمائش ہے۔رپورٹ کے مطابق چوروں نے اینگل گرائنڈر اور بلو ٹارچ کے ذریعے عمارت میں داخل ہو کر قیمتی نمونے چرا لیے۔ جولائی میں ہونے والے سائبر حملے کی وجہ سے میوزیم کا سیکورٹی نظام غیر فعال تھا۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
  • بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے
  • ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل
  • بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن 
  • اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف فلسطین کے ساتھ ہندوستان
  • بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن