لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

برمنگھم (سب نیوز)بھارت نے پاکستان کے خلاف ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق کل برمنگھم میں پاکستانی چیمپئنز کا بھارتی ٹیم سے ٹاکرا طے تھا۔
بھارت نے ایک بار پھر کھیل کو سیاست کی نذر کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے یہ قدم دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی اور حالیہ ایشیا کپ شیڈول پر بھارت میں ہونے والے سیاسی شور و غل کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت چیمپئنز کی ٹیم جس میں یووراج سنگھ، شیکھر دھون، یوسف پٹھان اور دیگر سابق کھلاڑی شامل ہیں، پہلے ہی گروپ مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر چکی تھی۔اب سیمی فائنل میں بھی شرکت سے انکار کر کے بھارت نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی اور کھیل سے دوری پر مبنی پالیسی کو واضح کر دیا ہے۔بھارتی ٹیم نے اپنی جگہ ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بنائی تھی، لیکن اب اہم مقابلے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کر کے نہ صرف کھیل کے جذبے کی نفی کی ہے بلکہ عالمی سطح پر ایک منفی تاثر بھی چھوڑا ہے۔
دوسری جانب بھارتی اسپانسر ایزی مائی ٹرپ نے بھی پاکستان سے متعلق تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے اور ایک متعصب بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی میچ کا حصہ نہیں بن سکتے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کھیل کو بار بار سیاست کا نشانہ بنانا نہ صرف کرکٹ کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ کھیلوں کے ذریعے تعلقات بہتر بنانے کے امکانات کو بھی سبوتاژ کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، بھارت پر 25فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی ٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، بھارت پر 25فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط، 9مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے میٹرک نتائج مایوس کن، کئی اسکولوں میں تمام طلبہ فیل ہو گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کے خلاف سیمی فائنل

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا