دورہ امریکا اور اقوام متحدہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکا اور اقوام متحدہ کا اہم سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ واپسی سے قبل پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے دورے کو ہر پہلو سے کامیاب قرار دے دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے فلسطین کے ساتھ ہر بار مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں تفصیلی ملاقات ہوئی، جب کہ ایک موقع پر ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی تین بار صدارت بھی کی، جو پاکستانی سفارت کاری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ان کی زیر صدارت پاکستان کی پیش کردہ ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاک،افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیہ جائینگے
اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔