اروشی روٹیلا نے اپنے نام پر بینک بننے کا دعویٰ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا ایک بار پھر اپنی منفرد دعووں اور مزاحیہ ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔
ایک اشتہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اروشی روٹیلا نے خود کو نہ صرف ریاضی کے میدان میں پائتھاگورس کے بعد سب سے بڑی شخصیت قرار دیا، بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان کے نام سے جلد ایک نیا بینک قائم ہونے جا رہا ہے۔
ویڈیو میں اروشی نے ساتھی اداکار کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایک نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی دولت دوگنی ہو گئی ہے۔ اداکارہ نے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ مشہور سرمایہ کار وارن بفیٹ ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بھارت کی اگلی وزیر خزانہ قرار دے رہے ہیں۔
ویڈیو کلپ میں جب ایک ویٹر ان کیلئے مشہور فرائیڈ چکن لے کر آتی ہے تو اروشی ہنستے ہوئے کہتی ہیں، ’اروشی فرائیڈ چکن لانچ کرتے ہیں!‘۔
سوشل میڈیا پر اروشی کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اداکارہ کے دعووں پر حیرت میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، اے پی سی منعقد کرنا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کو روکنے کے لئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔یہ دو روزہ کانفرنس 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونا ہے مگر ہوٹل انتظامیہ پر کانفرنس رکوانے کیلئے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی منعقد کرنا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے جسے یہ فاشسٹ حکومت دھوس اور دھمکیوں سے رکوانا چاہتی ہے۔(جاری ہے)
اس فاشسٹ روئیے کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں اور ہم اس فاشزم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اسی طرح مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف نے کہا کہ جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کو نااہل کرکے فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے۔ جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا، ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نااہل قرار دینا، فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے، الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں بلکہ جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے۔ جعلی حکومت، 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں دبا سکتے۔ یہ احتجاج، جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اب جعلی حکومت، عمران خان کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی، عوام، عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لیے پُرجوش ہیں۔