امریکی نیوی کا جدید ایف-35 سی لڑاکا طیارہ بدھ کی شام وسطی کیلیفورنیا میں نیول ایئر اسٹیشن لیمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ محفوظ طور پر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

امریکی نیوی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثہ شام 6 بج کر 30 منٹ کے قریب پیش آیا اور اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

حادثے کی ویڈیو مقامی ٹی وی چینل KFSN نے نشر کی، جس میں حادثے کے مقام سے آگ اور سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ طیارہ ایک کھلے اور ہموار زرعی علاقے میں گرا، جو نیول ایئر اسٹیشن لیمر سے قریباً 64 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

فریسنو کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق، ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور پائلٹ کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ کیلیفورنیا فائر ڈپارٹمنٹ (Cal Fire) نے بھی ریسپانس میں حصہ لیا۔

نیوی کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ اسٹریک فائٹر اسکواڈرن VF-125 (Rough Raiders) کے زیرِ استعمال تھا، جو ایک فلیٹ ریپلیسمنٹ اسکواڈرن ہے اور پائلٹس و فضائی عملے کی تربیت کی ذمہ داری رکھتا ہے۔

???? BIG BREAKING

US Navy's F-35 Stealth Fighter Jet CRASHES in California near Naval Air Station Lemoore.

pic.twitter.com/0YvtIspq50

— Megh Updates ????™ (@MeghUpdates) July 31, 2025

ایف-35 سی، ایف-35 لائٹننگ II کی 3 اقسام میں سے ایک ہے، جسے خصوصی طور پر امریکی بحری بیڑوں (Aircraft Carriers) پر آپریشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے دیگر ماڈلز میں ایف-35 اے (ایئر فورس کے لیے) اور ایف-35 بی (مرین کور کے لیے، شارٹ ٹیک آف اور ورٹیکل لینڈنگ کے ساتھ) شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایف-35 دنیا کے جدید ترین پانچویں جنریشن کے لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جس کی قیمت تقریباً 10 کروڑ امریکی ڈالر (تقریباً 28 ارب پاکستانی روپے) ہے۔ رواں سال یہ ایف-35 طیارے کا دوسرا حادثہ ہے، اس سے قبل جنوری میں الاسکا کے ایئلسن ایئرفورس بیس پر ایک تربیتی مشن کے دوران ایف-35 اے کریش ہوا تھا، جس میں پائلٹ بھی محفوظ رہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل

ایرانی بیوٹی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ نسیم ایرانی نے اپنی غیر معمولی مہارت سے بالی ووڈ اسٹار کاجول میں ایسا روپ بدلا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور صرف چند دنوں میں تقریباً 3 کروڑ ویوز اور 10 لاکھ سے زائد لائکس حاصل کر چکی ہے۔

ویڈیو میں کمال تبدیلی

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کا آغاز نسیم کے میک اپ کے بغیر چہرے سے ہوتا ہے، اور پھر قدم بہ قدم تبدیلی دکھائی جاتی ہے۔ کمال مہارت کے ساتھ انہوں نے نہ صرف کاجول کے مشہور انداز بلکہ ان کے تاثرات تک کی درست نقل کی۔ یہ ویڈیو فلم’ کبھی خوشی کبھی غم‘ کے ایک گیت کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی۔

ویڈیو کے کیپشن میں نسیم ایرانی نے لکھا کہ آج  کاجول بننے کی کوشش کی… کیا کامیاب رہی یا مزید پریکٹس کی ضرورت ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NASIM IRANI|نسیم ایرانی (@ncmmua)

سوشل میڈیا پر تعریفوں کے پل

ویڈیو دیکھنے والوں نے نسیم کی صلاحیت کو حیران کن قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا آپ کاجول سے بھی زیادہ کاجول لگ رہی ہیں، کمال کا کام!

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ جادوگری ہے، صدیوں پہلے ہوتی تو لوگ واقعی یقین کر لیتے۔

جبکہ بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی کسی AI یا ایڈیٹنگ سے بھی زیادہ حقیقت پسندانہ لگ رہی ہے۔

صرف میک اپ کے ذریعے کمال مشابہت پیدا کرنے کی نسیم کی مہارت نے انہیں انٹرنیٹ پر سنسنی بنا دیا ہے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو حیران کر رہی ہے اور بالی وڈ فینز کمنٹس میں تعریف کے انبار لگا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اداکارہ کاجول دلچسپ و عجیب میک اپ میک اپ آرٹسٹ نسیم ایرانی

متعلقہ مضامین

  • ایچ پی وی ویکسین مہم پر جھوٹا پروپیگنڈا، وائرل ویڈیو گمراہ کن قرار
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
  • ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • پنجاب میں تباہ کن سیلاب: 112 جاں بحق، 47 لاکھ متاثر: پی ڈی ایم اے
  • بحری مفادات کے تحفظ میں نیوی کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  •  امریکی ریاست یوٹا میں بگولوں سے کئی مکانات تباہ
  • امریکی ریاست میں بگولوں کے باعث کئی مکانات تباہ