اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم پیدائش گزشتہ روز پاکستان بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ وہ نہ صرف سیاستدان بلکہ سٹیٹس وومن، مصنفہ، انسانی حقوق کی علمبردار بھی تھیں۔ ان کی یاد میں سکولوں میں تقاریب منعقد کی گئیں۔ پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ نے مادر ملت فاطمہ جناح کے یوم پیدائش پر خراج  عقیدت پیش کیا ہے۔ ایرانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ مادر ملت فاطمہ جناح کی سالگلرہ پر خراج  عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی مثالی اور متاثر کن شخصیت کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان اور مسلم دنیا کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مادر ملت

پڑھیں:

پیدائش کے وقت ہزاروں بچوں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال ہزاروں بچے ایسے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو ہیپاٹائٹس سی کا سبب بنتا ہے اور ان بچوں کی بڑی تعداد پانچ برس کی عمر تک اس انفیکشن سے متاثر رہ سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف برسٹل میں محققین کی جانب سے کی جانے والی عالمی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر سال تقریباً 74 ہزار بچے ہیپاٹائٹس سی کا سبب بننے والے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان میں 23 ہزار سے زیادہ میں پانچ برس کی عمر تک یہ انفیکشن ہو سکتا ہے۔

یہ وائرس دورانِ حمل یا بچے کی پیدائش کے وقت ماں سے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے لیکن متعدد خواتین خود کے متاثر ہونے سے متعلق لاعلم ہوتی ہیں۔

دورانِ حمل ہیپاٹئٹس سی کی اسکریننگ اور متاثرہ خواتین کا علاج نئے انفیکشنز کو روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف برسٹل سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف ایڈم ٹریکی نے جامعہ کی پریس ریلیز میں کہا کہ تحقیق صرف منتقلی کے پیمانے کی وسعت کو واضح نہیں کرتی بلکہ مزید ٹیسٹنگ کی ضرورت کو بھی واضح کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کا ٹیسٹ نہ ہونے کی (جس کا بہت سے کیسز میں علاج کیا جا سکتا ہے) صورت میں پیدائش کے وقت یہ وائرس بچوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیدائش کے وقت ہزاروں بچوں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف
  • پاکستان ویمنز کی بیٹر صدف شمس ان فٹ، دورہ آئر لینڈ سے دستبردار
  • وفاقی وزیر داخلہ کی صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
  • مستقبل کے معماروں کو سلام: ہیروزِ پاکستان کو قوم کا خراجِ تحسین
  • چین اور نیپال نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، چینی صدر
  • چینی سفارتخانے کی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر پاکستان کو مبارکباد
  • ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ، چینی سفارتخانے کی پاکستان کو مبارکباد
  • چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ کے کامیاب خلا میں بھیجے جانے پر مبارکباد
  • یومِ آزادی کا جشن معرکۂ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ