کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گرگیا۔
یہ واقعہ سینٹرل کیلیفورنیا میں واقع نیول ائیر بیس اسٹیشن لیمور کے قریب پیش آیا، جس کی تصدیق امریکی بحریہ نے بھی کر دی ہے۔
حادثے کے وقت طیارے کا پائلٹ محفوظ طریقے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا، تاہم طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہ شدہ طیارے سے دھواں اور شعلے نکل رہے تھے، جبکہ آسمان پر دھویں کے بڑے بادل چھا گئے تھے۔
امریکی حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ تاہم، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ایف-35 طیارہ امریکی فضائیہ کے جدید ترین جنگی طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جس کی قیمت کروڑوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔
???? BREAKING: U.
A F-35 Lightning II, assigned to Strike Fighter Squadron VF-125 Rough Raiders, went down in a field near Fresno.
• Jet burst into flames after impact
• Pilot ejected safely… pic.twitter.com/jhkmvjLssC — Sarcasm Scoop (@sarcasm_scoop) July 31, 2025
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :