اے پی این ایس کے وفد کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
کراچی:
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کرنے والے وفد میں اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکریٹری جنرل محمد اطہر قاضی شامل تھے، جنہوں نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے، علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔ پرنٹ میڈیا معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور جعلی خبروں کے خلاف عوام کو درست معلومات فراہم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی چترال کے وفدکی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی چترال کے وفد نے ملاقات کی۔ ہمایوں خان، محمد علی شاہ باچہ اور شجاع خان موجود تھے۔ بلاول اور پی پی پی چترال کے وفد کے درمیان چترال کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ وفد نے چترال کے عوام کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ پی پی پی خیبر پی کے کے نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر سلیم خان بھی ملے۔