اداکار سمی خان نے ساتھی اداکارہ علیزہ شاہ اور منسا ملک کے جھگڑے پر وضاحت پیش کر دی۔

ڈرامہ محبت کی آخری کہانی کے سیٹ پر علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر اداکار سمی خان نے اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔ سمی خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعے کے عینی شاہد تھے اور منسا ملک نے علیزہ شاہ کو تھپڑ مارا تھا۔

سامی کے مطابق منسا کے تھپڑ مارنے کے بعد وہ میک روم میں آئیں جہاں علیزے ان کے پیچھے آئیں اور انہوں نے ردعمل میں منسا کی جانب چپل پھینکی جو کسی کو نہیں لگی، تاہم اس کے باوجود علیزہ نے پیشہ ورانہ انداز میں اپنا کام مکمل کیا اور شوٹنگ جاری رکھی۔

سمی خان نے یہ پورا واقعہ بغیر دونوں اداکاراؤں کا نام لیے بتایا تاہم اب سوشل میڈیا پر اس واقعے کے اتنے چرچے ہیں کہ سب جانتے ہیں سمی علیزے اور منسا کی بات کر رہے ہیں۔

https://www.

instagram.com/reel/DMdPhLVhw3R/

 انہوں نے علیزہ کی پیشہ ورانہ لگن کو سراہا اور کہا کہ وہ مشکل صورتحال کے باوجود اپنے کردار سے انصاف کرتی رہیں۔ یاد رہے کہ اس تنازع پر پہلے ہی سوشل میڈیا پر کافی بحث ہو چکی ہے اور اب علیزے شاہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اس پر مزید وضاحت پیش کر دی ہے۔

تاہم ابھی تک منسا ملک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ علیزے شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں اپنے دیگر اسکینڈلز پر بھی وضاحت پیش کی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور منسا ملک

پڑھیں:

شازیہ منظور نے جان بوجھ کر دھکے دے کر ریمپ واک کے دوران اسٹیج پر گرایا، علیزے شاہ

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ماضی کے فیشن شو کے دوران ریمپ پر پیش آنے والے واقعے پر لب کشائی کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا تہلکہ خیز ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ خود کے ساتھ انڈسٹری میں ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف کر رہی ہیں اور کئی اسکینڈلز کی حقیقت واضح کر رہی ہیں۔

اس ہی ویڈیو میں علیزے شاہ نے بتایا کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران ان کا گرنا اتفاقیہ نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے دانستہ طور پر اُنہیں بار بار پکڑا اور دھکا دیا، جس سے وہ توازن کھو بیٹھیں۔

علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ حرکت شازیہ منظور کی عادت ہے اور وہ اس سے قبل سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ بھی ایسا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزے نے مزید کہا کہ ایسے رویے کسی کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر جب وہ عوامی مقام پر ہوں۔

انہوں نے میزبان و اداکارہ جگن کاظم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اُنہوں نے نہ صرف واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ علیزے کے گرنے پر مذاق بھی اُڑایا، جو غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔

علیزے کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں موجود منفی رویوں کے خلاف خاموش نہیں رہیں گی اور خود پر ہونے والے ہر ناپسندیدہ سلوک کو بے نقاب کرتی رہیں گی۔ اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین انکی ہمت کو سراہتے ہوئے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 

 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
  • اسلام آباد کی سڑکوں پر رنگ برنگ غبارے بیچنے والے بزرگ کی دلگداز کہانی
  • ندا یاسر کو ایک بار پھر اپنی ملازمہ کی چوری کی کہانی سنانے پر تنقید کا سامنا
  • علیزے شاہ اور منسا ملک کی لڑائی میں اصل متاثرہ کون ہے؟ سمیع خان نے حقیقت بتا دی
  • ’ہر شو میں ایک نئی کہانی ہوتی ہے‘، ندا یاسر کو پھر تنقید کا سامنا
  • شازیہ منظور نے جان بوجھ کر دھکے دے کر ریمپ واک کے دوران اسٹیج پر گرایا، علیزے شاہ
  • پہلے تھپڑ منسا نے مارا، میں نے جواب میں جوتا پھینکا، علیزے شاہ کا دعویٰ
  • اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟
  • کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا