گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نادراخالد عنایت اللہ خان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) خالد عنایت اللہ خان نے پیر کو گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔
(جاری ہے)
ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں پنیالہ اور کڑی خیسور میں نادرا سنٹرز اور پہاڑپور نادرا سنٹر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کے قیام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ ماہ عاشورہ کے بعد مذکورہ علاقوں میں نادرا سنٹرز اور پاسپورٹ کاؤنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس اقدام سے ڈی آئی خان کی دیہی آبادی کو نادرا اور پاسپورٹ آفس سے جڑے معاملات میں انتہائی آسانی ہو گی اور عوام علاقہ کی مشکلات کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے گا، ملاقات میں صوبے کے دور دراز علاقوں کے شہریوں بالخصوص بزرگ شہریوں کو شناختی کارڈز کے حصول میں درپیش مشکلات پر گفتگو کی گئی ۔
گورنر نے ڈی جی نادرا سے کہا کہ صوبہ بھر میں عوامی مسائل کے حل اور شناختی کارڈ کا حصول آسان بنایا جائے اور درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اربعین حسینیؑ مارچ کا روٹ تبدیل، گورنر سندھ قائدین سے نمائش چورنگی پر ملاقات کرینگے
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مذاکرات کے بعد اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین کی جانب سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اربعین حسینیؑ مارچ کے روٹس میں تبدیلی کر دی گئی، نمائش چورنگی پر گورنر سندھ مارچ کے قائدین سے ملاقات کرینگے۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر کیلئے روانہ ہونے والے اربعین حسینیؑ مارچ کے روٹس میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اربعین حسینی مارچ مزار قائدؒ نمائش چورنگی پر عارضی قیام کرے گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مذاکرات کے بعد اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین کی جانب سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔