UrduPoint:
2025-07-10@19:34:12 GMT
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سینیٹر وانگ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات سمیت تجارت، تعلیم اور عوام سے عوام کے روابط میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
پاکستانی تارکین وطن اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فریقین نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا جس کا موجو دہ حجم 1.186 ارب ڈالر ہے ۔ اسی طرح تعلیم کے شعبہ میں شراکت داری کے فروغ اور اعلیٰ سطحی سیاسی تبادلوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران آسیان سمیت دیگر فورمز پر باہمی روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔\932
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی لائو پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک (لائوس) کے وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی کوالالمپور میں 32 ویں آسیان علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر لائو پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک (لائوس) کے وزیر خارجہ تھنگ سوانا پومیوینے سے ملاقات کی۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر فریقین نے جاری دوطرفہ مصروفیات کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار بھی کیا۔