کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر سیکٹر 41 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 25 سالہ دلدار کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے قائم قام ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدیل افضال نے بتایا کہ واقعہ دو برادریوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ۔ مقتول کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ مقتول کورنگی میں قائم آنکھوں کے اسپتال میں کینٹن چلاتا تھا۔
پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا پاک کالونی کے علاقے میں منگھوپیر روڈ پرانا گولیمار ماربل اسٹریٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ایس ایچ او پاک کالونی کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ آصف علی کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 35 سالہ رضوان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق
فائل فوٹوکراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی بیٹی اسپتال کے گائنی وارڈ میں زیر علاج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب خاتون وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھی، جناح اسپتال کے باہر دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، خاتون زد میں آگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گولی گائنی وارڈ میں موجود خاتون کو گولی لگی، فائرنگ کی زد میں آکر اسپتال کے باہر بھی ایک شخص زخمی ہوا۔