میں نے ملکہ ترنم نورجہاں کی شاگرد بننے کی پیش کش کو مسترد کیا تھا، گلوکارہ حمیرا ارشدکاانکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماضی کی مقبول پلے بیک سنگر حمیرا ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی غلط کام نہ کرنے کی یقین دہانی پر والدین نے انہیں گلوکاری کی اجازت دی، والد ان کی گلوکاری کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئےگلوکارہ نے بتایا کہ انہیں کم عمری سے ہی گلوکاری کا شوق تھا، وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے گلوکاروں سے بھی سیکھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں سے نصرت فتح علی خان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔حمیرا ارشد کے مطابق وہ استاد نصرت فتح علی خان کی شاگرد بننا چاہتی تھیں لیکن ملکہ ترنم نورجہاں نے انہیں اپنا شاگرد بننے کی پیش کش کی، جسے انہوں نے مسترد کیا۔
اسرائیل کی سب سے بڑی گیس ڈیل، مصر کے ساتھ 35 ارب ڈالر کا معاہدہ
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے انکار پر ملکہ ترنم ناراض ہوئیں اور انہیں جھاڑ پلادی اور کہا کہ اگر وہ ان کی شاگرد نہیں بنتیں تو پھر ان کے تیار کردہ گانے بھی کبھی نہ گائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن انہیں اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ان کے مطابق انہیں صرف گلوکاری کا شوق تھا، اس لیے انہون نے درجنوں فلموں کے گانے بھی گائے لیکن اداکاری میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔
حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ وہ تنہائی پسند ہیں اور وہ سیکھنے کی غرض سے کرائم انویسٹی گیٹو ٹی وی پروگرامات دیکھتی رہتی ہیں۔گلوکاری کی اجازت کس طرح ملی کے سوال پر گلوکارہ نے بتایا کہ ان کی گلوکاری کرنے پر ان کے والد تک گھر چھوڑ گئے تھے جب کہ رشتے داروں نے بھی ان کے خاندان سے تعلق توڑ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد سخت مزاج تھے، ان کی گلوکاری پر ناراض ہوئے اور گھر چھوڑ کر چلے گئے جب کہ قریبی رشتے داروں نے بھی ان کا بائیکاٹ کیا۔گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے والد کے مرشد کو والد سے گلوکاری کی اجازت لے کر دینے کی اپیل کی اور والد نے مرشد کے کہنے اور ان کی کسی غلط کام نہ کرنے کی گارنٹی کے بعد گلوکاری کی اجازت دی۔
غزہ کے نہتے شہریوں کیلئے اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہازروانہ کیے جا چکے ہیں:عطاء اللہ تارڑ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ملکہ ترنم نورجہاں گلوکاری کی اجازت نے بتایا کہ ان انہوں نے نے بھی
پڑھیں:
گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں
کراچی:معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
آئمہ بیگ نے اپنی شادی کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا: "کل رات اپنے سب سے قریبی دوست سے شادی کر لی، الحمدللہ… ابھی تک خواب سا لگ رہا ہے، یہ واقعی ہو گیا۔
آئمہ بیگ نے مزید لکھا کہ ہمارے لیے دعا کیجئے، ہم ایک نیا سفر شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال وہ کافی جذباتی اور مصروف ہیں، لیکن جلد اپنی مکمل تصاویر بھی شیئر کریں گی۔
ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد نے کینیڈا میں ایک سادہ مگر خوبصورت نجی تقریب میں نکاح کیا۔
آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر اس تقریب کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں دونوں خوشگوار انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
آئمہ اور زین احمد کو گزشتہ چند ماہ سے متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی دوستی اور تعلق کا کھلے انداز میں اظہار بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی اداکار شہباز شگری سے ہوئی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد دونوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔
اب آئمہ بیگ نے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے اور ان کے مداح اس خوبصورت جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔