معروف بھارتی اداکارہ رادھیکا آپٹے نے انکشاف کیا ہے کہ دورانِ حمل پروڈیوسر نے انہیں تنگ لباس پہننے پر مجبور کیا تھا۔

رادھیکا آپٹے نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران بالی ووڈ میں پیش آئے تلخ تجربات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروڈیوسر انہیں شوٹنگ کے دوران طبعیت بگڑنے پر ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتا تھا۔

اداکارہ نیہا دھوپیا کے "فریڈم ٹو فیڈ" لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے رادھیکا نے بتایا کہ ایک بھارتی پروڈیوسر نے ان کے حاملہ ہونے پر منفی ردعمل دیا اور انہیں تنگ لباس پہننے پر اصرار کیا، حالانکہ وہ جسمانی تبدیلیوں اور تکلیف سے گزر رہی تھیں۔

رادھیکا نے کہا کہ انہیں کھانے کی شدید خواہش رہتی تھی اور وہ مسلسل طبیعت کی خرابی محسوس کر رہی تھیں، لیکن پروڈکشن ٹیم کی جانب سے نہ صرف بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا بلکہ انہیں مختلف طریقوں سے پریشان بھی کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Freedom To Feed (@freedomtofeed)

اداکارہ نے بتایا کہ اس کے برعکس ایک ہالی ووڈ پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون اور ہمدردی ملی جبکہ ان کا بےحد خیال بھی رکھا گیا۔ رادھیکا کے مطابق بین الاقوامی ہدایتکار نے ان کے جذبات کا احترام کیا اور انہیں حوصلہ بھی دیا۔

یاد رہے کہ رادھیکا نے دسمبر 2024 میں اپنی بیٹی کو جنم دیا جس کے بعد وہ حال ہی میں وہ فلم سسٹر مڈنائٹ میں نظر آئیں جو 30 مئی 2025 کو ریلیز ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

کراچی:

مسلمان اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر گئے لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی علمی تقریر یا مناظرہ نہیں بلکہ ایک جراتمندانہ اور منفرد قدم ہے۔

59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس مہم جو تجربے کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداح حیرت اور خوشی سے جھوم اٹھے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک صرف بنجی جمپنگ تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے سنسنی خیز ایڈونچرز میں بھی حصہ لیا اور بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس قسم کی سرگرمی انجام دی ہو۔ گزشتہ سال انہوں نے یوگنڈا کے دورے کے دوران بھی 165 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کی تھی۔

بنجی جمپنگ ایک مشہور ایڈونچر اسپورٹ ہے جس میں مضبوط اور لچکدار رسی کے ساتھ بندھ کر کسی بلند مقام سے نیچے چھلانگ لگائی جاتی ہے۔

رسی اس کی حرکت کو نیچے جا کر روک لیتی ہے اور اسے واپس اوپر اچھالتی ہے جس سے جھولے جیسے سنسنی خیز احساس کا تجربہ ہوتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • معروف امریکی اداکارہ کیلی میک33 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • کیرئیر کے آغاز میں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا، حفصہ بٹ
  • ہیروز آف پاکستان: ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ کی روشن داستان
  • لاکھوں دلوں پر راج کرنیوالی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
  • کالج کے احاطے میں یونیفارم کی خرید و فروخت پرپابندی عائد
  • صدر ٹرمپ نے 2028 لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری کیلیے ٹاسک فورس قائم کر دی
  • 9 مئی واقعے میں جن کے خلاف شواہد تھے صرف وہی نااہل ہوئے، رانا احسان افضل
  • 9 مئی واقعے میں جن کےخلاف شواہد تھے صرف وہی نااہل ہوئے، رانا احسان افضل
  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی