پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔
لندن کی 18 سالہ ماہ نور چیمہ، جو پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، نے تعلیمی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کر کے چار نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے۔اس سے قبل اپنے جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی سکول کے طالب علم کیلئے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
ماہ نور کو طب (میڈیسن)کی تعلیم کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ بھی مل گیا ہے، جسے وہ اپنی بچپن کی خواہش کی تکمیل قرار دیتی ہیں۔ماہ نور کے مطابق یہ سب کچھ ان کے والدین کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا، وہ 2006 میں والدین کے ساتھ لاہور سے برطانیہ منتقل ہوئیں اور مختلف سکولوں میں تعلیم کے بعد آخری سال ہوم اسکولنگ کی۔
وہ موسیقی میں ڈپلومہ، اداکاری اور پبلک سپیکنگ میں گولڈ میڈلز اور دنیا کی اعلی آئی کیو سوسائٹی مینسا کی رکنیت بھی رکھتی ہیں، ان کی کامیابیوں کو پاکستان کے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے بھی سراہا، اور انہیں قوم کی بیٹی قرار دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایوانِ بالا میں 1500ویں جشنِ عید میلادالنبی ۖ سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ایوانِ بالا میں 1500ویں جشنِ عید میلادالنبی ۖ سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور فلسطینی ریاست کو دفن کرنے کا اسرائیل کا ناپاک منصوبہ، او آئی سی کا بیان سامنے آگیا سوات میں سیلاب، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، عوام اور بچے محفوظ مقام پر منتقل اسٹیٹ بینک نے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، وزیراعظم ہاوس میں خصوصی سیل قائم، فوری اقدامات کی ہدایت ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی نژاد برطانوی اپنے نام کر
پڑھیں:
بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے میں ریکارڈز، کھلاڑیوں و اسٹاف کا بھرپور جشن
اسلام آباد:پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا۔
بابر اعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر بھی شاندار جشن منایا گیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔
کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے۔
پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔